Home / رمضان ایڈیشن مئی - جون 2017 / ؔلو آگیا پھر ماہ رمضان کا مہینہ

ؔلو آگیا پھر ماہ رمضان کا مہینہ

لو آگیا پھر ماہ رمضان کا مہینہ

بھرلو جھولیاں نہ گزرجائے یہ مہینہ

پھر نہ پاسکو گے اسکی رحمتیں اور برکتیں

یہ ہوتا ہے چند دن کا مہینہ

مانگتا نہیں یہ تم سے کچھ زیادہ

بس اتنی سی رکھتا ہے یہ تمنا

صبر وشکر اور تقویٰ ہیں اس کے دوست

جو تم بھی کرلو ان سے دوستی

تو بن جائے گا رب بھی دوست

ہر نماز کوبدل دے گا ستر گنا ثواب سے

جو پڑھو قرآن تو ملے گا اجر دگنا

ہے کوئی جو اس سے سودا کرلے

گھاٹا نہیں یہ تم کو دے گا

ہو خوش نصیب جو پھر سے تم کو ملا یہ مہینہ

بار بار آتا نہیں یہ مہینہ

دیکھو محاسبہ اپنا کرتے رہنا

گزرجائے جب یہ مہینہ

کب موت تم کو اپنی آغوش میں لے لے

نہ کہنا اے کاش پھر آتا رمضان کا مہینہ

نہ ہوگا کوئی رنج و غم باقی

جب پاؤ گے جنت میں رمضان کے ساتھی

جو دیں گے ساتھ ابدی

ہوجائے گا رب بھی راضی

ہوگی کیا خوش نصیبی  جب ملے گی شفاعت تم کو

فرشتے بھی منتظر ہیں جو پالو تم اس کو

لو آگیا پھر ماہ رمضان کا مہینہ

About مہوش عاصم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *