Home / رمضان سپیشل / اداریہ -۱

اداریہ -۱

رمضان المبارک  کی صبح اور شام کی ہر ساعت  بیش قیمت ہے۔ یہی ماہِ  قرآن ہے۔اسی میں شب قدر ہے۔اس کا بہترین عمل روزہ رکھنا ہے۔ہر روزہ دار کے اخلاص،قلبی کیفیت اور تقویٰ کے مطابق اللہ نے خود  اس کا  اجر عطا فرمانا ہے۔ نیزیہ  مہینہ ہم سے تقاضٓ کرتا ہے کہ ہم اللہ کی رضا والے کاموں میں خود کو مصروف رکھیں ۔نفس کی کمزوری ہے کہ جن احکام کے فوائد نظر نہیں آ رہے ہوتے ان کی طرف  آسانی سے مائل نہیں ہوتا۔ان پر عمل کی مشقت سے اجتناب کرتا ہے۔اس کے برعکس جب یہی نفس انسانی کسی کام میں طبیعت کا میلان،ذہنی آسودگی اور مادی نفع دیکھتا ہے تو ادھر مائل اور آمادہ عمل ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ   نفلی روزے تو دور کی بات،ماہ رمضان میں بھی روزے جیسے اہم دینی فریضے سے غافل رہتے ہیں  ہیں۔ایسے میں اگر ہماری اس کاوش سے ہمارے اپنے اور دوسروں کے بھی علم و عمل میں  کوئی بہتری پیدا ہوئی تو یقینا یہ ہماری اور  ان کی کامیابی ہو گی ۔کیونکہ ہمارا  ایمان  و اخلاق اور اللہ کی بے پایاں رحمتوں کا  حصار لازم و ملزوم ہیں۔ رمضان  کا مقدس مہینہ اسلامی تقویم کا نواں مہینہ ہے۔اس شمارے میں ہم نے  کوشش کی ہے  کہ  اسے ایمانی  تقویم کا پہلا مہینہ بنا دیں۔جو لوگ غافل ہیں،ان کی غفلت دور ہو جائے۔کسی کا اللہ سے رشتہ ٹوٹا ہوا ہے تو پھر سے استوار ہو جائے۔

رمضان اسپیشل ایڈیشن کی ترتیب و اشاعت کے ضمن میں  سب سے زیادہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں جس کی توفیق و طاقت کے بغیر یہ سب کچھ ناممکن تھا۔اس کے بعد حافظ محمد شارق  صاحب  کے خلوص اور تعاون  کا تذکرہ نہ کرنا بھی علمی کوتاہی ہو گی۔ساتھ ہی معزز مصنفین کی بھی میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی معاونت کے بغیر  شاید یہ میگزین جلدتیار نہ ہو پاتا۔الحمدللہ قارئین نے بھرپور قلمی تعاون کیا۔بہت سے اچھے مضامین  جگہ کی کمی کی وجہ سے اس شمارے میں شامل ہونے سے رہ گئےجنھیں اگلے ماہ شامل اشاعت کیا جائے گا۔قارئین سے گزارش ہے کہ عمل کی نیت سبے مطالعہ کریں۔اگر اغلاط نظر سے گزریں  تو بلا تاخیر مطلع فرمائیں۔ہم الحمدللہ مثبت تنقید  کا خیر مقدم کر کےاغلاط کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے ہیں۔

About عظمیٰ عنبرین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *