Home / شمارہ جون 2018 / اس ماہ  کاتبصرہ

اس ماہ  کاتبصرہ

السلام علیکم

یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں کسی میگزین کے لیے تبصرہ لکھ رہا ہوں۔ میں آپ کے میگزین کا اس وقت سے قاری ہوں، جب یہ “المبشر “ کے نام سے پبلش ہوتا تھا۔ گزشتہ دو تین سال میں تدریجاً رسالے کے معیار میں نمایاں بہترین تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ پہلے تحریروں سے زیادہ رسالے کی تزئین و آرائش رسالے میں کشش پیدا کرتی تھی۔ اب میگزین کے سادہ ہونے کے باوجود تحریروں کا انتخاب ہی رسالے میں جان ڈال دیتا ہے۔ نئے رائیٹرز میں ام حبیبہ، سحر شاہ، احمد ثانی، ڈاکٹر عرفان شہزاد، ڈاکٹر فہد چوہدری اور ڈاکٹر رابعہ خرم کی تحریریں زیادہ پسند ہیں۔ خصائل نبوی اور گلدستہ کا سلسلہ بہت اچھا ہے۔ پچھلے دو تین ماہ سے خبرنامہ اور تبصرہ شائع کرنے کا سلسلہ بھی اچھا شروع کیا ہے۔ ایک فرمائش اور ایک تنقید آپ کی خدمت میں پیش کرنی ہے۔فرمائش یہ ہے کہ ہر مہینے کوئی اچھا سا سفرنامہ ضرور شائع کیا کریں گے۔ گھر بیٹھے ملکوں کی سیر ہوجاتی ہے۔ اور تنقید یہ ہے کہ رسالے میں بعض تحریریں ایسی شامل ہوتی ہیں جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی گردش کرچکی ہوتی ہیں۔ ایسی تحریروں کے شائع کرنے کے بجائے مزید نئے لکھاریوں کو موقع دیجیے۔

غضنفر علی

About غضنفر علی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *