Home / اسرا خبرنامہ / اِسرا خبرنامہ

اِسرا خبرنامہ

   لاہور میں اسر اکے زیر اہتمام بعنوان “اسٹریس مینجمنٹ” پر لیکچر ہوا۔ ام مریم بہن نے لیکچر دیا اور ماڈریٹر کے فرائض ایمن بہن نے انجام دیے۔ سیشن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسے بھرپور انداز میں نہ صرف سراہا بلکہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کی۔

   کراچی  اسرا آفس میں مائنڈ سائنس کورس کا آغاز کیا جارہا ہےجس کی رجسٹریشن جاری ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق  رکھنے والے افراد اس میں انرول ہوچکے ہیں۔یہ  دو ماہ پر مشتمل سرٹیفیکیٹ کورس ہوگا۔

   واٹس ایپ گروپ میں “الحاد عملی و تجزیاتی  مطالعہ” کے موضوع پر کورس کامیابی سے جاری ہے جس میں ڈھائی سو سے زائد شرکا شامل ہیں۔ شرکا کی اکثریت دینی مدارس اور علوم دینیہ اعلیٰ تعلیم ایم فل /پی ایچ ڈی پر مشتمل ہے۔اس کورس کو شرکا کی جانب سے انتہائی بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔ کورس میں ماڈریٹرزکے فرائض راحت عباس ،  ڈاکٹر فائزہ پراچہ،  سائرہ بانو، فیصل شہزاد، محمد حنظلہ ، فدا الرحمٰن  اور لیکچرر کے فرائض حافظ محمد شارق انجام دے رہے ہیں۔

مرتب:رابعہ ریحان

About رابعہ ریحان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *