Home / شمارہ دسمبر 2017 / ایک نصیحت (از عرشیہ طارق)

ایک نصیحت (از عرشیہ طارق)

اللہ نے ماں باپ بہن بھائیوں کی صورت میں مفت میں ہماری موجیں لگا رکھی ہیں جو ہم سےبے لوث محبت کرتے ہمارا دکھ درد بانٹتے اور ہماری خدمت کرتے رہتےہیں… یہ سب دیکھ کر ایک ہی خیال آتا ہے …پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے… اللہ نے اور بھی بہت کچھ مفت میں دے رکھا ہے لیکن ہم شکرگزار نہیں ہوتے کیونکہ مفت میں ملا ہوتا نہ سب… پھر کبھی کبھی اللہ ہمیں انکی قدر بتانے کے لئے وقتی طور پر ان سے دور کر دیتا ہے کہ انکا رول جو وہ ادا کر رہے ہوتے ہیں کسی بھی وجہ سے اچانک رک جاتا ہے ایک بریک آ جاتی ہے تب ہم تڑپ اٹھتے ہیں بےچین ہو جاتے ہیں اور انکی قدر کا صحیح اندازہ لگاتے ہیں… اس لیئے مفت میں ملے پیارے مخلص رشتوں اور دوستوں کی قدر کیجئے !!کیونکہ اگر یہ ایک بار کھو گئے تو دوبارہ کبھی نہیں ملیں گے….. اللہ سب کو سلامت رکھے! آمین !

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *