Home / 2018 / حمد باری تعالیٰ

حمد باری تعالیٰ

مرتب:  ماہم یامین

حمد  باری تعالیٰ

صداؤں کے غبار بے اماں میں ساتھ ہے میرے

خدا اس خاک کے بے در مکاں میں ساتھ ہے میرے

مرا ہمراز ہے وہ خوف کے تاریک لمحوں میں

کڑے موسم میں،شہر بدگمان میں ساتھ ہے میرے

مری بے خواب آنکھوں کی دعائیں سن رہا ہےوہ

مری دہلیز سے لپٹی خزاں میں ساتھ ہے میرے

سماعت میں جگاتا ہے نئی خوشبو کی آوازیں

دھنک لفظوں کے بحرِ بیکراںمیں ساتھ ہے میرے

دکھوں کی زرد شاموں ، درد کی تپتی دوپہروں میں

مرے خالق کی رحمت اس جہاں  میں ساتھ ہے میرے

(عنبرین صلاح الدین)

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *