Home / شمارہ اپریل 2017 / حمد باری تعالیٰ

حمد باری تعالیٰ

انتخاب از

ماہم یامین:فیصل آباد

رفعتیں تیرے لیے ،سب عظمتیں تیرے لیے

خالق حرف و بیاں سب مدحتیں تیرے لیے

زندگی تیرے لیے اور بندگی تیرے لیے

الفتیں تیرے لیے سب چاہتیں تیرے لیے

تو کہ لا محدود ہے، حد ِ مکاں بھی تجھ سے ہے

سرحدِ امکان تلک سب رفعتیں تیرے لیے

عقل حیران ہے کہ کیسا ہے نظام کائنات

اے حکیمِ بے بدل! سب حکمتیں تیرے لیے

میں کہ بندہ ہوں پھر بندے کا کیسا اختیار

قادر مطلق ہے تو سب قدرتیں تیرے لیے

حرف سب تیرے لیے ہیں لفظ سب تیرے لیے

صورتِ اظہار  کی سب صورتیں تیرے لیے

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *