Home / گلدستہ / حمد

حمد

صد شکر کہ یوں ورد زباں حمد خدا ہے

وہ  سب سے بڑا،سب سے بڑا،سب سے بڑا ہے

اس کا ثانی ،نہ مشابہ،نہ مقابل

وہ سب سے جدا،سب سے جدا،سب سے جدا ہے

یہ رنگ،یہ خوشبو،یہ بہاریں،یہ فضائیں

سب اس کی عطا،اس کی عطا،اس کی عطا ہے

کافر ہو کہ مسلم،کوئی مشرک ہو کہ مومن

وہ سب کا خدا،سب کا خدا،سب کا خدا ہے

معراج عبادات بھی،معراج سخن بھی

صرف اس کی ثناء،اس کی ثناء،اس کی ثناء ہے

وہ خالق کونین بھی،رزاق جہاں بھی

وہ رب اعلیٰ،رب اعلیٰ،رب اعلیٰ ہے

اقبال لیے جاؤسدا نام خدا کا

جو دل کی جلا،غم کی دوا،دکھ کی شفاہے

About سید اقبال عظیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *