Home / شمارہ جون 2018 / خصائل  نبوی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خصائل  نبوی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ترتیب: خاور رشید

ماہ رمضان اسپیشل

  • حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے زیادہ سخی تھے اور خاص طور پر رمضان میں جب جبرائیل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب لوگوں سے زیادہ سخی ہوتے تھے اور جبرائیل آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملتے اور قرآن کا دور کرتے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھلائی پہنچانے میں ٹھنڈی ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 5)
  • حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص رمضان میں ایمان اور ثواب کا کام سمجھ کر قیام کرے تو اس کے اگلے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 36)
  • حضرت عائشہ (رض) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔  (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1939)
  • حضرت ابوہریرہ (رض) روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا پانچ نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک اپنے درمیان سرزد ہونے والے گناہوں کے لئے کفارہ بن جاتے ہیں جب تک کبیرہ کا ارتکاب نہ کرے۔   (صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 552)
  • حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ الفطر رمضان کے بعد لوگوں پر کھجور سے ایک صاع یا جو سے ایک صاع واجب کی ہے ہر مسلمان آزاد یا غلام مرد یا عورت پر۔ (صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2271)
  • حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رمضان میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو کوئی بھی روزہ رکھنے والے کے روزہ پر تنقید نہیں کرتا تھا اور نہ ہی روزہ کے افطار کرنے والے پر کوئی تنقید کرتا تھا۔ (صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 123)

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *