Home / گلدستہ / خصائل نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خصائل نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

 حضرت عائشہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعتکاف کرنے کا ارادہ کیا، جب اس جگہ پہنچے جہاں اعتکاف کرنے کا ارادہ تھا تو دیکھا کہ تمام خیمے لگے ہیں، حضرت عائشہ (رض)، حضرت حفصہ (رض)، حضرت زینب (رض) کے خیمے نصب تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم ان میں بھلائی سمجھتی ہو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس ہوگئے اور اعتکاف نہیں کیا یہاں تک کہ شوال کے ایک عشرہ میں اعتکاف کیا۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1955)
 حضرت ابوایوب انصاری سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو آدمی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے یہ ہمیشہ روزے رکھنے کی طرح ہے۔ (صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 264)
 حضرت عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ ابن عباس (رض) نے قسم کھا کر بیان کیا کہ (ایک مرتبہ) عید کے موقعہ پر جب
 حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں کی صف سے گذر کر عورتوں کی صفوں میں پہنچے (اس وقت) آپ کے ہمراہ بلال (رض) تھے آپ نے یہ گمان کیا کہ (شاید) عورتوں نے خطبہ نہیں سنا تو آپ نے انہیں نصیحت فرمائی اور انہیں صدقہ (دینے) کا حکم دیا، پس کوئی عورت بالی اور انگوٹھی ڈالنے لگی (کوئی کچھ) اور بلال اپنے کپڑے کے کنارے میں لینے لگے۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 100)
 حضرت ابوعبید (ابن ازہر کے غلام) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں عید کے دن عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ حاضر تھا انہوں نے بیان کیا کہ ان دونوں دنوں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزے رکھنے سے منع فرمایا تھا ایک تو روزہ افطار کرنے کا دن ہے اور دوسرا وہ دن ہے جس میں اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1915)
 حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے بازار میں ایک ریشمی جبہ بکتے ہوئے دیکھا تو اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لا کر عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو خرید لیجئے، عید کے روز اور جس دن وفد آتے ہیں اس کو زیب تن فرمایا کیجئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ لباس ان لوگوں کا ہے جن کو آخرت میں کوئی حصہ نہیں ملے گا- (صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 320)
1. حضرت ابوواقد لیثی سے روایت ہے کہ مجھ سے عمر بن خطاب (رض) نے پوچھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید کے دن کیا پڑھا کرتے تھے میں نے کہا (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ اور اِقْتَرَبَتْ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ) پڑھتے تھے۔ (صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2053)
2. عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عید الفطر کی نماز کے لئے جانے سے پہلے غسل کیا کرتے تھے۔ (موطا امام محمد:جلد اول:حدیث نمبر 70)
3. حضرت عطاء (رح) کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عید الفطر کے دن اگر ممکن ہو کہ کچھ کھا پی کر نماز کے لئے نکلو تو ایسا ہی کیا کرو (مسند احمد:جلد دوم:حدیث نمبر 980)

About خاور رشید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *