Home / خواتین اسپیشل / خواتین اور موٹاپا

خواتین اور موٹاپا

وزن کی زیادتی ایک ایسا مسئلہ ہے جس  میں آج کل بہت سے لوگ مبتلا ہیں۔ ان میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ خوتین میں بھی یہ مسئلہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔  امریکہ میں ۶۰ فیصد خواتین کا وزن اپنے مقررہ وزن سے زیادہ ہے جس کے لیے ہر سال اربوں ڈالر کی فٹنس انڈسٹری وجود میں آئی ہے۔ ہر کمپنی کی اپنی دوائی ہے، ہر ایک دنوں میں آپ کا وزن کم کرنے کی دعوےدار ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنی ’’ جدید تحقیق‘‘ بھی  لوگوں کا وزن کم کرنے میں ناکام ہے اور موٹاپے کا مسئلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ آپ میں سے جس کا بھی وزن زیادہ ہے وہ کوئی نہ کوئی ڈائٹ کر چکا ہو گا ، دیسی ٹوٹکا  اورنسخہ استعمال کر چکا ہو گا یا پھر  کوئی نہ کوئی دوا استعمال کی ہوگی مگر  وزن زیادہ دیر تک کم نہیں رہا ہو گا  ور پھر سے بڑھ گیا ہو گا۔

لیکن  یہاں ہم ایک بنیادی  بات  ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ موٹاپا  صرف ایک یا دو چیزوں کے سبب نہیں ہوتا اس میں قصور ہمارے لائف سٹائل کا بھی ہے۔اگر ہم آج سے کچھ دہائیاں قبل اورآج کا موازنہ کریں تو معلوم ہو گا کہ آج ایک   عام آدمی کا وزن پہلے سے بڑھ گیا ہے ۔ ہماری زندگی کا رنگ ڈھنگ جہاں بدل گیا ہے  اس کا اثر ہمارے جسم پر بھی پڑا ہے۔  اس لیے وزن کم کرنے کے لیے صرف ایک یا دو چیزوں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ ایک صحتمند جسم چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانی ہو گی لیکن آئیے پہلے کچھ بنیادی باتیں سمجھ لیں۔ یہ باتیں میں سوال جواب کی صورت میں کر رہا ہوں تاکہ  سمجھنے میں آسانی رہے۔ یہ سوال عام طور  پر میرے کلائنٹس اور دوست، احباب کے پوچھے گئے سوالوں سے اخذ کئے گئے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ کیسے معلوم ہو گا کہ آپ موٹے ہیں یا آپ کا وزن زیادہ ہے؟اس کے لیےایک چارٹ یا پیمائش وضع کی گئی ہے جسے  بی ایم آئی ( باڈی ماس  انڈیکس) کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں   آپ کی لمبائی اور و زن  کے حساب سے  آپ کے جسم میں چربی کا تناسب ظاہر کیا جاتا ہے۔  یہ ایک سادہ سا  فارمولا ہے جس میں وزن (کلوگرام) کو جسم کی لمبائی( میٹر ۲  )سے ضرب دے دیا جاتا ہے۔ جواب کو ذیل میں دئے گئے چارٹ میں دیکھیں۔

آپ کا وزن کم ہے ۱۸ سے کم جواب آئے
آپ کا وزن ٹھیک ہے ۱۸ سے ۲۵
آپ کا وزن زیادہ ہے ۲۵ سے ۳۰
آپ موٹاپے کا شکار ہیں ۳۰ سے زائد جواب آئے

اس کی مثال لیجیئے کہ اگر کسی کا وزن ۱۰۰ کلو ہے اور لمبائی ایک عشاریہ آٹھ میٹر ہے تو پہلے

1.8 * 1.8 = 3.24

100/3.24= 30.9 kg/m2

تو اوپر دئے گئے چارٹ کی مدد سےآپ کو معلوم ہو گا کہ یہ شخص موٹاپے کا شکار ہے۔ اس طرح آپ گھر  یا دفتر میں

کسی کا بھی بی ایم آئی معلوم کر سکتے ہیں۔ (جاری ہے)

ڈاکٹر فہد چوہدری

About ڈاکٹر فہد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *