دعائے لا

اس خدا کے نام سے بہت رحم کرنے والا اور بہت شان والا ہے۔

۱۔جب تقدیر کا قلم تباہی و بربادی کی فیصلہ لکھ چکا ہو

جب ہر شخص  تباہ کن عذاب کی آگ میں جلنے کو تیار ہو

جب موت کی تاریکی زندگی کی کرن  کو نگل رہی ہو

عبادت کی طاقت تن تنہا ہارے ہوئے  عابد کو فتح یاب کرسکتی  ہے

تو ہی ابتدا ہے، تو ہی انتہا ہے تو ہی حقیقی سچائی ہے

اپنی کامل عقیدت اور مکمل بھروسے کے ساتھ تیری پناہ مانگتا ہوں

۲۔جب زمین اور آسمان قدرت کے غضب سے لرز رہے ہوں

جب پانی آگ  بن رہا  اور دریا زہریلے ہورہے ہیں

جب ساری کائینات تباہی کے دہانے پر کھڑی ہو

عبادت کی طاقت تن تنہا ہارے ہوئے  عابد کو فتح یاب کر سکتی   ہے

تو ہی ابتدا ہے، تو ہی انتہا ہے تو ہی حقیقی سچائی ہے

اپنی کامل عقیدت اور بھروسے کے ساتھ تیری پناہ مانگتا ہوں

۳۔ جب کائنات، آسمان اور زمین ایک دوسرے میں ضم ہورہے ہوں

جب  نحوست کے ستارے  تباہی  پھیلانے  کی ترتیب بناچکے  ہوں

جب موت کا فرشتہ اپنی تباہ کاریاں ظاہر کرنے کو بے تاب ہو

عبادت کی طاقت تن تنہا ہارے ہوئے  عابد کو فتح یاب کرسکتی  ہے

تو ہی ہرجگہ موجود ، سب کچھ  دیکھنے والا ، سب کچھ  سننے والا ہے

اپنی کامل عقیدت اور مکمل بھروسے کے ساتھ تیری پناہ مانگتا ہوں

۴۔ جب سورج ، چاند ، ستارے، زمان ، مکان، دن اور رات معدوم ہوجائیں

جب چاروں سمتیں، ہوا، آگ، زمین، پانی اپنا وجود کھوبیٹھیں

جب قدرت کا قانون اور تقدیر کی کتاب تحلیل ہو جائے

عبادت کی طاقت تن تنہا ہارے ہوئے  عابد کو فتح یاب کرسکتی  ہے

تو یکتا و یگانہ ہے، تو ہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا اور سب سے زیادہ طاقت ور ہے

اپنی کامل عقیدت اور مکمل بھروسے کے ساتھ تیری پناہ مانگتا ہوں

۵۔اے قدرت والے خدا، اے غائب و حاضر کو جاننے والے

میں تجھے تیرے اس  مبارک نام سے پکارتا ہوں

جس کا علم صرف تیرے پاس ہے

اور میں اپنے اختیار کو تجھے لوٹاتا ہوں جو تو نے ہی مجھ کو  دیا

اور اپنے تمام امور تیرے سپرد کرتا ہوں

اور تجھ سے راہنمائی مانگتا ہوں

اور تجھ سے اپنے گناہوں پر رحم طلب کرتا ہوں

اگر میرا قول  اور ارادہ سچا ہے

تو میری حفاظت فرما، مجھے بچالے اور مجھ پر رحم فرما

آمین

About ڈاکٹر محمد عقیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *