Home / 2018 / رسائل ومسائل

رسائل ومسائل

سوال : کیا بندگی اور عبادت میں کوئی فرق ہے؟ 

جواب: دراصل بندگی ہی عبادت کا ایک اور اصطلاحی ترجمہ ہے۔ بندگی کا مطلب غلامی ہے اور غلامی کی اساس اطاعت۔ اس طرح عبادت = اطاعت

البتہ ایک بات واضح ہونی چاہیے کہ ہمارے ہاں عبادت کا مطلب ایک مخصوص پس منظر میں لیا جاتا ہے جس کا مطلب کچھ ظاہری رسومات یا مراسم بندگی ہیں جن میں نماز، روزہ ، حج زکوٰۃ شامل ہیں۔ یہ تمام امور ظاہری عبادت ہیں یعنی بندگی کا اظہار ۔ مثال کے طور پر نماز میں انسان کا خدا کے سامنے کھڑاہونا ، جھک جانا، ناک زمین پر رگڑنا، ادب سے بیٹھ جانا ، بالکل ساکت رہنا بندگی یعنی غلامی کا علامتی اظہار ہے۔

چنانچہ بندگی اور عبادت ایک ہی چیز ہے جس کی اساس اطاعت ہے۔ البتہ اس عبادت کا مفہم مراسم عبودیت تک محدود نہیں بلکہ زندگی کا ہر پہلو اس میں شامل ہے۔

ڈاکٹر محمد عقیل

About ڈاکٹر محمد عقیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *