Home / شمارہ جون 2018 / رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل

رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل

تحریر:عظیم الرحمٰن عثمانی

رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل یہ بھی ہے کہ آپ چند ایسی آیات حفظ کرلیں، جن میں آپ کی انفرادی ربیت کا بیان ہوا ہو اور وہ اپنے حجم میں کم از کم کسی چھوٹی سورہ جیسے سورہ العصر کے برابر ہوں۔ ان آیات کو پھر آپ ساری زندگی اپنی نمازوں میں تلاوت کرسکیں گے۔ میرا اپنا طریقہ یہی ہے کہ پہلے میں اپنا داخلی جائزہ لیتا ہوں کہ وہ کون سے گناہ یا کمزوریاں ہیں جو مجھ میں موجود ہیں اور جن سے اجتناب کرنا میرے لئے خاصہ کٹھن ہے۔ جب یہ واضح ہو جائے تو ان کمزوریوں سے متعلق قران حکیم کی آیات کو سمجھ کر حفظ کرلیتا ہوں۔ پھر نماز میں بار بار غور کرکے تلاوت کرتا رہتا ہوں۔  اس ترکیب سے گناہ کا چھوڑنا یا اس کمزوری کو ٹھیک کرلینا آسان ہوجاتا ہے۔  اسی طرح قران پاک کے وہ مقامات جو میرے دل کے زیادہ نزدیک ہیں ، انہیں بھی نماز میں پڑھنے کیلئے یاد کرلیتا ہوں اور یوں اس پر تدبر گہرا ہوتا جاتا ہے۔ وہ معنی سمجھ آنے لگتے ہیں جو ایک بار پڑھنے یا تفکر کرنے سے کبھی نہیں آتے۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے لہٰذا آپ بھی کچھ آیات یا سورہ ضرور سمجھ کر حفظ کریں جو انشااللہ پھر پوری زندگی آپ کے حافظہ میں محفوظ ہوں اور آپ بھی ان فوائد کو حاصل کرسکیں جن کا ذکر میں نے اوپر کیا ہے۔ آزمائش شرط ہے۔

About عظیم الرحمٰن عثمانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *