Home / رمضان سپیشل / سالانہ امتحان 2

سالانہ امتحان 2

رمضان کا بابرکت مہینہ جو کے بس آیا ہی چاہتا ہے تو اس میں ہمارا اصل ہدف ﷲ کی رضا ہو نا کے رمضان کے چٹخارے۔ اور ہم ﷲ کی رضا اپنی تمام قولی بدنی عبادات سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بہت سے دوست پکوانوں کی آسان ترکیبیں اور کام کو نمازوں میں بانٹ دینے کے طریقے بتاتے ہیں۔ ان سے اپنی سہولت کے حساب سے ضرور مستفید ہوں۔رمضان کے دوران ہماری کیفیت نیکی پر آمادہ رہنے کی ہونی چاہئے۔روزے کی آسانیاں اور برکتیں روزے کی مشکلات اور ان پر قابو پانے کے لئے رعیاکاری اور بےصبرے پن سے بچیں۔

اس سال رمضان کا ایک ہدف جو طے کیا جائے رمضان میں قرآن ترجمے اور مختصر تفیسر سے پڑھیں۔ اور ہر نماز میں ایک رکوع پڑھا جائے۔ اور کوشش کریں کہ چاند رات سے ایک دو دن قبل یہ کام شروع کردیں۔اور کوشش کریں کہ قرآن تجوید کے ساتھ سیکھا جائے۔ اس کے لئے آپ youtube سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

رمضان میں کرنے اور نہ کرنے والے کاموں کی فہرست ضرور بنائیں خصوصاً لغویات سے خود کو بچا لیں کہ یہ مومن کے اسلام کا حسن ہے۔خود کو خود ہی کھنگالیں کے میرے اندر کون سی برائی ہے جس سے چھٹکارا پانے کی ٹریننگ کی جائے ؟

آخری عشرے کی پلاننگ رمضان سے پہلے ہی کرلیں۔ جس طرح سفر پر جاتے وقت لسٹ یا پلان کیا جاتا ہے۔  طاق راتوں کی پلاننگ بھی اسی میں شامل ہے۔

تقویٰ کا حصول ﷲ رب العزت کی کبریائی ہے ۔ اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ جب آپ روزے سے ہوتے ہیں اور واش روم میں تنہا ہوتے ہیں اور وضو کی کلی میں پانی حلق میں چلا جائے تو کھنکار کر کیوں نکالتے ہیں کیا وجہ ہوتی ہے۔ وجہ صرف اتنی کہ ” ﷲ دیکھ رہا ہے ” ۔

 تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ ﷲ رب العزت کا یہ دیکھنا صرف رمضان تک ہی نہی بلکہ آپکی پوری زندگی اگلا پچھلا سب اسکے سامنے ہے۔

عید کی خوشیاں اسی وقت پوری ہوتی ہیں جب رمضان ﷲ کی عبادت اور تقوے سے گزرا ہو۔ یاد رہے یہ سالانہ امتحان تھا اب اگلی جماعت میں یہی سلیبس مزید ایڈوانس ہوجائے گا اور اب ٹریننگ اسی نہج پر ہوگی جس سے عید کے بعد بھی اور اگلے رمضان / سالانہ امتحان تک فائدہ اٹھایا جائےگا۔

About سعدیہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *