Home / شمارہ اگست 2017 / ستائشِ محبوبِ حقیقی

ستائشِ محبوبِ حقیقی

ہمیشہ زندہ اور قائم و دائم محبوبِ حقیقی کا قرب حاصل کرنے کے لیے خدا کے فرمانبرداروں کی روح پیاسی رہتی ہے ۔

اے پروردگار !  ہمارے مالک ، تیرا نام رؤے زمین پر بلند ہے اور ابدی دنیا میں بھی نہایت پُرجلال ہو گا ۔

اے خداوند!  جب میں تیری جنتوں کا ادراک کرتی ہوں ، جنہیں تو نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے اور جب کائنات میں تیری تخلیق کردہ عجائبات کو دیکھتی ہوں تو تعجب ہوتا ہے کہ تیرا انکار تو عبث ہے ۔

درحقیقت تو  نے  کائنات پر انسان کو خلافت عطا کی اور اس میں موجود ہر چیز کو اس کے تابع کر دیا ۔ اسے اختیار و اقتدار دے کر بادشاہی عطا کی ، اسی لیے شریر انسانوں اور شیطانوں نے بِلا عذر ہی تیرا  انکار کیا اور سر کشی کی راہ  منتخب کی ۔ تیرا انکار عبث ہے اے مالک !  بے وجہ و بیکار ہے کیونکہ اصلی اور ابدی بادشاہی اور حکمرانی تیری ہی ہے ۔

؎ حق تو یہ ہے کہ اے مخلوق خدا ! اپنے خالق کے احسانات کا اقرار کرو  اور اس کی ستائش بلند کرتے ہوئے  ،  اس کے حضور تسلیم و رضا کا پیکر بن جاؤ ۔

؎ راستی پر چلنے والے صداقت کا دامن تھام لیتے ہیں اور شرمناک باتوں سے گریز کرتے ہیں ۔ مثل خدا، معبودانِ غیر اللہ کی تعظیم نہیں کرتے ۔  ایسے پاکیزہ نفوس ہی خداوند کے قرب اور معرفت کے حقدار قرار پاتے ہیں ۔  جو  اس کی طرف متوجہ رہتے ہیں ،  وہ حیرت انگیز طریقے  سے یہ دکھاتا ہے کہ وہ سچ مچ ان سے محبت کرتا ہے ۔

؎ حمد کرو اس کی جو ہدایت و راستی کی راہیں دکھانے پر قادر ہے اور اس کی راہوں سے کبھی دور نا جاؤ  تا کہ تمہارے قلب و روح  ابد تک شادمان ہیں ۔

؎ آسمان خدا کی طاقت کا مظہر ہے اور کائنات اس کی نشانیوں سے لبریز ہے ۔ اس کی قدرت اور وجود کسی مادی شہادت کی محتاج نہیں اور ہر لمحہ انسان اور کائنات کے وجود میں گونجتی ہے ۔

؎ خداے بزرگو برتر کے احکامات سلیم الفطرت انسان کو قوت بخشتے اور  نادانوں کو عقل و دانش سے ہمکنار کرتے ہوے جینے کی صحیح راہ دکھاتے ہیں اور انہیں اختیار کرنا  باعثِ سعادت ہے۔

؎ رب ذوالجلال کے فیصلے نقص سے پاک ہیں اور  ان پر راضی رہنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

؎ حمد کرو اس کی جس کی صفات قوت بیان سے بالاتر اور سوچ کی حدود سے بلند ہیں اور زمین و آسمان جس کی فرمانبرداری پر معمور ہیں اور ذرہ برابر بھی اس کے حکم سے انحراف کی جرات نہیں رکھتے۔

About امِ مریم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *