Home / شمارہ فروری 2018 / شاعرانہ انتخاب: حمد

شاعرانہ انتخاب: حمد

حمد

تیری یاد سرمائہ دو جہاں ہے

میرے دل کی راحت اسی میں نہاں ہے

کہے ناسمجھ “تیرا جلوہ کہاں  ہے”

عیاں ہے، نہاں ہے، یہاں ہے ، وہاں ہے

کہاں دیکھ پائے گا وہ تیرے جلوے

جوغافل تیری قدرتوں سے یہاں ہے

یہ ممکن ہے خود کو فراموش کر دوں

تجھے بھول جاؤں یہ ممکن کہاں ہے

جہان بھی میں جاؤں تیرے گیت گاؤں

تیرا ذکر کر لے تع شیریں دہاں ہے

یہ اک زندگی جو تیرے نام کرلی

مرا یہ جہاں ہے ،مرا وہ جہاں ہے

میری سوچ سے تو وراء      الورا ہے

میں بندہ ہوں تیرا تو ربّ جہاں ہے

(ہدایت اللہ)

مرتب: فیصل شہزاد

About فیصل شہزاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *