Home / شمارہ فروری 2018 /  لفظ لفظ موتی

 لفظ لفظ موتی

گلدستہ

مرتب:  عظمی عنبرین

  • عشق الہٰی کی منزل کا پہلا قدم اپنی انا کے بُت کو توڑناہے۔ایمان کی لاٹھی سے جب تک یہ بُت نہیں ٹوٹ جاتا،ہمارا وجود دوئیت کے شرک سے آلودہ رہے گا۔(حافظ محمد شارق)
  • آنے والا کل اس شخص کا ہوتا ہے جو اس کی تیاری آج کے دن سے شروع کر دے۔(عبداللہ)
  • محبت ذمہ داری اور ضرورتوں کو پورا کرنے کا نام نہیں،بلکہ محبت نام ہے احساس کا۔(عثمان غنی خان)
  • اپنے فرائض بھول کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سے فساد پھیل جاتا ہے۔(طاہر محمود)
  • محبت اور وفا کے معیار ہمارے دین اور معاشرتی اقدار کے تابع ہونے چاہیں۔(عظمیٰ عنبرین)
  • سب سے زیادہ بدعنوانی انسان نے جنس کے میدان میں کی ہے،عمومی طور پر زنا سے گریز کیا لیکن نگاہ،کان،ہاتھ ، بات اور خیالات سے زنا  کرتے رہے۔(ڈاکٹر محمد عقیل)
  • اعتبار ایک مدھم میٹھی سی روشنی ہے جو دیکھنا سکھاتی ہے،راستے بناتی ہے اور آپ کو روشن کرتی چلی جاتی ہے۔(آئینہ دل)
  • دوسروں سے محبت کرنا اور انہیں اہمیت دینا کچھ برا نہیں لیکن ایک حد کے اندر،زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔(انیلہ عارف)
  • اے اللہ،اس دنیا سے رخصتی کے وقت اپنے قرب کے احساس سے سرشار رکھنا۔(ڈاکٹر آسیہ رشید)

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *