Home / شمارہ اپریل 2018 / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

(جن معاملات میں دین نے انسان کو آزاد چھوڑا ہے،ان امور میں لوگوں کو اپنے ذوق کا پابند کرنا ظلم و زیادتی ہے۔  ( ڈاکٹر محمد عقیل

(حد سے زیادہ سہولت اور آرائش انسان کے لئے مہلک ہے۔ مسائل اور ان کے حل کے لیے جدو جہد ہی انسان کو انسان بناتی ہے۔ ( حافظ محمد شارق

(اسلام کے سچے پیروکار وہ ہیں جو دوسروں کی زندگیاں عذاب نہیں بلکہ آسان بنائیں (طاہر محمود

(ذہنی غلام اپنی غلامی پر آگاہ نہیں ہوتا ورنہ جان پاتا کہ مہذب دنیا میں غلامی ختم ہو چکی ہے.(ریاض علی خٹک

(ہر شے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فوراً کی جائے۔(ڈاکٹر آسیہ رشید

(غیروں کو دیکھ کر اپنی  آنکھیں ٹھنڈی کرنے والے  آخر کار دلی سکون و پاکیزہ محبتوں سے محروم ہو کر رہ جاتے ہیں۔(سحر شاہ

کسی فکر کو قبول کیے بغیر اس پر غور کرنا  آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کی نشانی ہے۔

(تم اس آدمی کو شکست نہیں دے سکتے جو کبھی ہمت نہیں ہارتا۔(بیب روتھ

(فرقہ پرستی آدمی کو ضدی اور احمق بنا دیتی ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ سورج صرف اسی کی کھڑکی سے نظر آتا ہے۔(احمد جاوید

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *