Home / 2018 / لفظ  لفظ موتی

لفظ  لفظ موتی

انسان کی دینی اور دنیاوی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی بری عادتیں ہیں۔(ڈاکٹر محمد عقیل)

  • مسلمانوں کو ہمیشہ یہ سکھایا گیا ہے کہ انہوں نے جو چیز کھوئی ہے وہ حکومت اور سیاسی عظمت ہے۔ حقیقتاً انہوں نے جو چیز کھوئی وہ اللہ سے تعلق اور اس کے آگے جوابدہی کا احساس ہے۔(حافظ محمد شارق)
  • منفی انسان کو ہر موقع میں ایک مشکل نظر آتی ہے،مثبت انسان ہر مشکل میں ایک موقع دیکھتا ہے۔(ابو یحییٰ)
  • اخلاق کا اچھا ہونا خدا سے محبت کی دلیل ہے۔
  • تمھاری اصل ہستی تمھاری سوچ ہے،باقی تو صرف ہڈیاں اور خالی گوشت ہے۔( رومی)
  • غیر نبی کے ساتھ عقیدت و محبت کو عقل اور ضمیر کے تابع ہو ناچاہیے۔
  • دین کا رستہ ذرا بھی مشکل نہیں اگر دو باتیں ہمیشہ زہن میں رہیں؛اول یہ کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے اور دوم یہ کہ ایک دن مجھے اس کے حضور اپنے ہر عمل کا حساب دینا ہے۔(سحر شاہ)
  • دنیا کی کوئی کتاب بھی آپ کو نہیں بدل سکتی جب تک آپ خود نا بدلنا چاہیں۔
  • جب خواہش میں حاصل نظر انداز ہو تو ناشکری جنم لیتی ہے۔ ناشکری خواہش بھی لا حاصل بنا دیتی ہے۔(ریاض علی خٹک)
  • خوف خدا ایک ایسا چراغ ہے جس میں نیکی اور بدی صاف نظر آتی ہے۔ (الغزالی)
  • انسان اس چیز سے کم بیمار ہوتا ہے جو وہ کھاتا ہے۔ذیادہ تر وہ ان چیزوں سے بیمار ہوتا ہے جو اسے کھا رہی ہیں۔
  • لوگوں نے شاید اختلاف ہو جانے کو اپنے مخالف کی عزت تار تار کر دینے کا پرمٹ سمجھ لیا ہے. حالانکہ عزت پر حملہ حرام اور کبیرہ گناہ ہے.(طاہر محمود)
  • اسلامی تعلیمات کو صرف مطالعہ کی حد تک نہیں رکھنا،ان پر عمل پیرا بھی ہونا ہے

ترتیب: فیصل شہزاد

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *