Home / شمارہ جون 2018 / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

مذہب میں سے انسانیت اور خدمت نکال دی جائے تو صرف عبادت رہ جاتی ہے۔اور محض عبادت کیلے پروردگار کے پاس فرشتوں کی کوئی کمی نہیں! (پروفیسر ڈاکٹر محمد عقیل)

  • ہر لمحہ زندگی کی تلخیوں، محرومیوں اور ناکامیوں کا شکوہ کرنے والے ہمیشہ احساس کمتری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ (حافظ محمدشارق)
  • رمضان۔۔۔وہ مہینہ جب آپ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ یہ شیطان نہیں ہے۔۔ بلکہ آپ خود ہیں۔۔۔۔۔!!
  • ایک پختہ زاویہ نگاہ کو اس رمضان سے عمل میں لائیں کہ کائنات کا ہر واقعہ میرے حق میں خیر لیے ہوئے ہے ۔(ام حبیبہ)
  • آپ جتنی محنت کریں گے قسمت آپ پر اتنی ہی مہربان ہو گی۔   (ہنری فورڈ)
  • جب خوشی کا ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو دوسرا کھل جاتا ہے۔لیکن اکثر ہم بند دروازے پر افسوس میں اتنے مشغول ہوتے ہیں کہ کھلے دروازے کو دیکھ نہیں پاتے۔
  • شب قدر میں بھی ان کی معافی نہیں جن کے دل کینہ سے پاک نہ ہوں گے ۔(افشاں نوید)
  • اگر زندگی عارضی ہے تو مشکلات بھی مستقل نہیں۔
  • جھکی ہوئی گردن سے موبائل میں اجنبی لوگوں سے رشتے جڑ سکتے ہیں۔تو حقیقی رشتوں کو بچانے کیلئے گردن جھکا لینے میں کیا حرج ہے۔
  • محض سوچنے سے ہی آپ کھیت میں ہل نہیں چلا سکتے۔اس کےلیے عمل کی ضرورت ہے۔ (محمد مبشر نذیر)

ترتیب:فیصل شہزاد

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *