لفظ لفظ موتی

  • اگر کسی نامحرم پر نگاہ پڑنے کے بعد جھک جائے تو دل کی بندگی کی علامت ہے اور اگر ٹک جائے تو من کی گندگی کی علامت ہے۔(پروفیسر محمد عقیل)
  • اعمال کی قبولیت کا دارومدار نیت کے ساتھ ساتھ درست طریقے پر بھی ہوتا ہے۔(محمد شکیل عاصم)
  • دل کی آنکھ عبادت سے کھلتی ہے۔(امام جعفر)
  • رواج سے بغاوت تخلیق کی طرف پہلا قدم ہے۔(حافظ محمد شارق)
  • متکبر آدمی کی پہچان یہ ہے کہ وہ صرف نصیحت کرتا ہے،سنتا نہیں۔(احمد جاوید)
  • اگر مایوسی دل میں ڈیرے ڈالنے لگے اور مستقل بے چینی و بے سکونی کی حالت میں ہو تو سمجھ لو توبہ کا وقت آگیا ہے۔
  • نعمتوں کا شکر ہی ان میں فراوانی کا باعث ہے۔

ترتیب:فیصل شہزاد

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *