Home / لفظ لفظ موتی / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

اگر تم کوئی فیصلہ کر لیتے ہو تو پوری کائنات اس کو مکمل کرنے کی سازش کرتی ہے۔(رالف والڈوایمرسن)

کچھ لوگ چاہتے ہیں ،کچھ لوگ خواہش کرتے ہیں اور کچھ لوگ کر کے دکھاتے ہیں ،تم کون ہو؟ ( مائیکل جارڈن)

اگر تم لوگوں کو پرکھتے رہو گے تو تمہارے پاس ان کو پیار کرنے کا وقت نہیں ہوگا۔

(مدر ٹریسا)

سب سے برا وقت ” انسانی حیات ” کا اس وقت ہوتا ہے جب لوگ دلیل سے نفرت کرنے لگیں۔(فلاسفر سقراط)

جو خیر اور بھلائی آپ پھیلا سکتے ہیں دنیا کو اس سے محروم نہ رکھیں ۔(عاطف مرزا)

دھیمی آواز زیادہ دور تک پہنچتی ہے ۔(احمد جاوید)

کسی بھی سماج کو خوشگوار بنانے کے لئے اس میں بسنے والے انسانوں کا آداب معاشرت کے تئیں بیدار ہونا نہایت ضروری ہے۔ (حفظ الرحمن قاسمی)

اسلام کے فکری نظام میں ایسے معاشرے کے لیے کوئی گنجائش نہیں جو عقیدہ و ایمان سے خالی ہو۔

ڈاکٹر ایس ،ایم،یوس

(Some Aspects of Islamic Culture)

ہماری قومیت کا اصل اصول نہ اشتراک ِ زبان ہے نہ اشتراک ِوطن،نہ اشتراک اغراض ِاقتصادی بلکہ ہم لوگ اس برادری میں جو جناب رسالت ماآب ﷺ نے قائم فرمادی تھی اس لیے شریک ہیں کہ مظاہر کائنات کے متعلق ہمارے معتقدات کا سرچشمہ ایک ہے۔

(علامہ محمد اقبال ؒ ملت بیضاء)

صبر حوصلے کے ساتھ حق پر جم جانے کا نام ہےخواہ یہ میدان جنگ میں ہو یا کسی تکلیف و بیماری پر!!!

(پروفیسر محمد عقیل )

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *