Home / شمارہ ستمبر 2017 / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

صرف وہی شخص تعلیم یافتہ ہے جس نے یہ سیکھ لیا کہ اسے ہمیشہ سیکھتے رہنا ہے۔(عاطف مرزا)

زمانہ درحقیقت انسان کے لیے ایک محدود اور برق رفتار مہلت عمل ہے جس کا راس المال انسان کے اعمال و افعال ،کردار و اطوار اور حرکات و سکنات ہیں ،بدبخت ہوگا وہ جو اس حیات فانی کی لذتوں کو آخرت کے نفع پر ترجیع دے۔(ام مریم)

جب انسان یہ سمجھ لے کہ اس نے سب سیکھ لیا ہے تو پھر وہ کسی قدیم زمانے میں رہ جاتا ہے اور دنیا  آگے چلی جاتی ہے۔

(محمد منہب شاہ)

حضور ﷺ سے محبت کی اصل تڑپ تو یہ ہے کہ ہم قرآن و سنت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں کہ سچی محبت  کا معیار اقرار اور محبوب کے حکم پر سر جھکا کر عمل  کرنا ہی ہے۔(سلمان حامد)

اللہ تعالی کبھی کسی انسان کو دوسرے انسان پر آفت بنا کر نازل کر دیتے ہیں ،اور کبھی رحمت بنا دیتے ہیں ،یہ سب اسی کی حکمت اسی کے کھیل ہیں ۔(سید اسرار احمد)

محبت نفرت سے بہت بالا تر ہے لیکن افسوس کہ ہمیں شروع سے ہی اللہ سے محبت کی بجائے اس کے خوف اور ڈر کا سبق دیاجاتا ہے۔(کاشف جانباز)

گناہ رہ جاتا ہے گناہ کی لذت ختم ہو جاتی ہے،مشقت ختم ہو جاتی ہے اور نیکی رہ جاتی ہے۔(شمیم مرتضیٰ)

صبر خود پر قابو پانے کی ایسی کیفیت کا نام ہے جس میں نیت اللہ کی خوشنودی اور نتیجہ ایمان پر کامل ہونا ہو۔(ام عبداللہ)

یہ نہ دیکھو کے کون کہہ رہا ہے،بلکہ یہ دیکھو کے کیا کہہ رہا ہے۔ (حضرت علی المرتضیٰ)

خوبصورتی کی تلاش میں ہم چاہے پوری دُینا کا چکر لگا آئیں، مگر وہ ہمارے اندر نہیں تو کہیں نہیں مِلے گی۔ (ایمرسن)

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *