Home / شمارہ دسمبر 2017 / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

انسان ایک باشعور ہستی ہے اور اسے یہ زندگی پورے شعور کے ساتھ گزارنی چائیے جس میں دنیا کی زندگی کے ساتھ ساتھ اس دنیا کے بعد کی زندگی کی بھی پلاننگ ہو ۔

(شمیم مرتضی ٰ )

  • جس کے اندر کانٹے کی برداشت نہ ہو اس کے لیےاس دنیا میں پھول کا مالک بننا بھی مقدر میں نہیں ہے ۔

(مولانا وحید الدین خان )

  • ہماری شخصیت ایک گھر کی مانند ہےجس میں ایمان اور اخلاق کا خزانہ موجود ہے گھر کی طرح شخصیت کی حفاظت بھی لازم ہے نقب زن آنکھ ،کان ،منہ اور ناک کے کھڑکی اور دروازوں کے ذریعے ہمارے اندر داخل ہوتے ہیں اور سب کچھ لوٹ لے جانے کے لیے سرگرداں رہتے ہیں ۔

(پروفیسر محمد عقیل )

  • اصل نیکی لا یعنی بحثیں ،فقہی اور کلامی اختلافات اور کسی مخصوص گروہ سے وابستگی نہیں بلکہ ایمان اور اخلاقیات ہیں ۔

(محمد مبشر نذیر)

  • غلطی کو تسلیم کرنا اور اس کا اعتراف کرنا ترقی کے زینے کا پہلا قدم ہے اسلام کا پہلا سبق ہی غلطی کا اعتراف ہے۔اگر ہم انفرادی طور پر یہ روش اختیار کریں تو انفرادی کامیابیاں ملیں گی اور اگر اجتماعی طور پر کریں گے تو اجتماعی کامیابیاں ملیں گی۔

(محمد صدیق بخاری )

  • زندگی کی جدو جہد میں کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آدمی محسوس کرتا ہے کہ اس کا راستہ بند ہے مگر اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ سامنے کا راستہ بند ہے نہ کہ ہر طرف کا راستہ جب بھی ایک راستہ بند ہو تو دوسرے بہت سے راستے کھلے ہوئے ہوں گے ۔

(مولانا وحید الدین خان)

  • کامیابی کا آغاز اس سے ہوتا ہے کہ آپ اپنی عقل کا استعمال کرنا شروع کر دیں کامیابی کے عمل کا آغاز ہمیشہ پہلے قدم سے ہوا کرتا ہے خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔

(ڈاکٹر ٹومی بون)

  • ہم کیا بن سکتے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں اس کا فیصلہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ہمارا اپنے بارے میں کیا تصور ہے اس تصور کو سیلف امیج کہا جاتا ہے کامیابی کا نقطہ آغاز یہ ہے کہ انسان اپنا سیلف امیج بڑے سے بڑا رکھے۔

(عاطف مرزا)

  • خدا ،عبودیت ،وحی ،آخرت اور مذہبی فکر جیسے بنیادی تصورات کی درستگی ہو جائے تو انسان کے لیے ہر قسم کی علمی ،فکری اور عملی بہکاوں کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں ۔

(حافظ محمد شارق)

  • منزل پر پہنچنے کے لیےتیز چلنے سے زیادہ ضروری ہےکہ ہم درست سمت میں چلیں ۔

(شمیم مرتضیٰ)

  • کامل اور درست ایمان ہی ہے جو آپ کو طاقت دیتا ہے نیکی کی بھی ،زندگی کو بہتر کرنے کی بھی اور حق و باطل کی پہچان کی ۔

(ڈاکٹر آسیہ رشید)

  • مسلمانوں کے دل میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ایک مشکل کام ہے جس کے لیے بہت سے دنیاوی مفادات ،بہت سی لذتیں اور بہت سا عیش و آرام قربان کرنا پڑتا ہے حالانکہ اسلامی احکامات اپنی ذات میں مشکل نہیں ہیں اور جو ان پر عمل کرنا چاہے اللہ تعالی کی طرف سے اس کی مدد بھی ہوتی ہے ۔

(مفتی تقی عثمانی )

  • رکاوٹیں دراصل رحمتیں ہیں ،رکاوٹ نہ ہو تو حرکت ممکن ہی نہیں ۔یہ قانون ِ فطرت ہے ،حرکت نہ ہو تو زندگی نہ  ہو ،کچھ بھی نہ ہو ،یہ زندگی قیام و حرکت کا اک کھیل ہی تو ہے ۔

(ممتاز مفتی)

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *