Home / 2018 / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

مرتب: ماہم یامین

  • ہنسی مذاق اور غصے کے وقت پتا چل جاتا ہے کہ انسان اندر سے کتنا مہذب ہے۔(احمد جاوید)
  • مومن کی کیفیت ایسی ہونی چاہیے کہ اپنی ہر نیکی کو اللہ تعالیٰ کا فضل تصور کرے اور اپنے علم، عمل اور تقوٰیٰ پر ذرا بھی  غرور نہ کرے۔ اور غلطی اور گناہ کی توبہ کرتا رہے۔
  • اکثر لوگ اپنی گفتگو سے غیبت، تہمت اور بہتان نکال دین تو باقی صرف خاموشی رہ جاتی ہے جو کہ ایک بہترین عبادت ہے۔(اشفاق احمد)
  • بدگمانی سے بچو، یہ علم اور اخلاق ، دونوں کو مسخ کردیتی ہے۔(احمد جاوید)
  • باہمت لوگ کبھی ہارا نہیں کرتے۔ یا وہ جیت جاتے ہیں یا کچھ سیکھ جاتے ہیں۔
  • خدا کی قربت صرف اسی شخص کو ملتی ہے جو غیر خدا سے اپنے آپ کو دور کرچکا ہو، جسمانی اعتبار سے نہیں بلکہ نفسیاتی اعتبار سے۔( مولانا وحید الدین خان)
  • دل کا سکون پانے کے لیے دلوں کو سکون دینا لازمی ہے۔ جب تک دوسروں کے دل آپ کی وجہ سے بے سکون رہیں گے آپ کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔
  • برائی کشتی کے پیندے میں سوراخ کی مانند ہے۔ جو چھوٹا ہو یا بڑا ایک نہ ایک کشتی کوڈبودیتا ہے۔ ( واصف علی واصف)
  • جو شخص اپنے اندر ہی اندر گہرا چلا جاتا ہے۔ وہی اوپر کو اٹھتا ہے۔اور وہی رفعت حاصل کرتا ہے۔ یہی قدرت کا اصول ہے، جو درخت جس قدر گہرا زمین کے اندر جائےگا، اسی قدر اوپر کو جاسکے گا، اور اسی قدر تناور ہوگا۔(اشفاق احمد)
  • شکوہ کم اور شکر زیادہ کرو زندگی آسان ہوجائے گی۔

About ماہم یامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *