Home / خصائل نبوی ﷺ / خصائل  نبوی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خصائل  نبوی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ماہ رجب  میں نیکی کا بیان

  1. حضرت عثمان بن حکیم انصاری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے رجب کے روزوں کے بارے میں پوچھا اور ہم اس وقت کے مہینہ ہی میں تھے حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار نہیں کریں گے اور افطار کرتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ نہیں رکھیں گے۔ (صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 232)
  2. حضرت نُبیشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینہ میں عتیرہ کیا کرتے تھے اب آپ اس بارے میں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا (اب رجب کی کوئی تخصیص نہیں بلکہ) جس مہینہ میں چاہو اللہ کے لئے ذبح کرو۔ اللہ کی اطاعت کرو اور (غرباء ومساکین کو) کھلاؤ۔ (سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1064)
  3. حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسلام میں ماہ رجب میں قربانی کرنے کی کوئی حیثیت نہیں اسی طرح جانور کا سب سے پہلا بچہ بتوں کے نام قربان کرنے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔ (مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 17)
  4. حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ جب رجب کا مہینہ آتا تو سر تاج دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ ! رجب اور شعبان کے مہینے (کی ہماری اطاعت وعبادات) میں ہمیں برکت دے اور ہمیں رمضان تک پہنچا نیز حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعے کا دن چمکتا دن ہے۔” ۔ (مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 1341)

ترتیب: خاور رشید

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *