Home / شمارہ اپریل 2018 / مقصد حیات

مقصد حیات

تحریر: عمیرہ باری

مقصد حیات ایک ڈائری کی مانند ہے۔جس کے ہرصفحے پر دن ،تاریخ ،ماہ اور سال ہیں ۔صفحہ اول سے آخر تک اس پر زندگی کی بےشمار تحریریں ہیں۔اس کی ہرتحریر کی  نوعیت زندگی کے مزاج پر منحصر ہوتی ہے۔جب یہ خوش ہوتی ہے تو دھنک کے ساتوں رنگ ڈائری میں سجاتی ہے اور جب اداس ہوتی ہے تو ہر طرف خزاں بکھیر دیتی ہے۔ہم شروع سے آخر تک پڑھتے چلے جائیں تو پتہ چلے گا کہ ہر دن کے ساتھ پختگی اور تجربہ بڑھتا جاتا ہے لیکن افسوس جونہی ہم ان تجربوں اور پختگی سے فیض یاب ہونے لگتے ہیں تو ڈائری کے صفحات ختم ہو جاتے ہیں۔

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *