Home / 2018 / نئے سال  میں آسانیاں بانٹیں

نئے سال  میں آسانیاں بانٹیں

تحریر:عاصم خان

موسم سرما نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کہیں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور کہیں برفباری نے لوگوں کی زندگی منجمد کر دی۔ کچھ لوگ کرسمس کا تہوار منا کر نئے سال کو خوش آمدید کر چکے ہیں اور اکثر مستقبل کے سہانے خوابوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ اسی گہماگہمی میں زندگی بسر ہو رہی ہے۔نئے سال کے آغاز سے ہر شے جگمگا رہی ہے۔ ہر انسان ہندسوں کی تبدیلی کے انتظار میں تھا اور ہندسوں میں تبدیلی آ بھی گئی (2017-2018)

سوال یہ ہے کہ کیا نیا سال ہمارے لیے خوشیوں کی نوید لائے گا یا پھرگذشتہ سالوں کی طرح بےمقصد گزر جائے گا؟ کیا اس نئے سال نے ہمارے اندر کو بدلا؟ کیا ہمارا عزم اور حوصلہ بلند ہوا؟ کیا ہم نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا؟ کیا ہم نے اپنی زندگی میں اور اپنے ساتھ جڑے لوگوں کی زندگی میں رنگ بھرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو مبارک ہو آپ نے کامیابی کی طرف قدم بڑھا دیئے ہیں اگر آپ اپنے ساتھ کیے وعدے پر قائم رہے تو یقین مانیں کامیابی آپ کی ہوئی۔

اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو آئیں اپنا تجزیہ کریں اور تلاش کریں کہ یہ بہتری کیسے ممکن ہے- اپنی اچھائیوں اور خامیوں پر نظر رکھیں۔ اپنی اچھائیوں سے دوسروں کو سہولت دیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے آسانیاں بانٹیں۔ تعین کریں کہ کیسے آپ اپنی ذات سے دوسروں کی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔سب سے اہم بات سب سے پہلے خود کو آسانی دینا شروع کریں۔ اگر آپ نے خود کو آسانی دینا شروع کر دی تو دوسروں کو آسانی دینے میں زیادہ دقت نہیں ہوگی۔ نیت یہ ہو کہ خلق خدا کو فائدہ ہو بغیر کسی مطلب اور غرض کے۔ یہ بات آپ کے لیے باعث برکت بنے گی۔

اب چلتے ہیں ان اوصاف کی طرف جن میں بہتری کی گنجائش ہے۔ ان سب کو ایک صفحہ پہ تحریر کریں۔ ان پہ بہتری کے لیے غوروفکر کریں اگر کسی دوست یا استاد کی رہنمائی درکار ہو تو ضرور مدد حاصل کریں۔ باری باری ان پر کام کریں اور اس میں بہتری لانے کی کوشش کریں۔ دلجمعی سے اس پر کام کریں اور کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اپنی PersonalDevelopmentکی طرف دھیان دیں۔اپنی زندگی میں Skill کی صورت میں ہنر add کریں اور ان کو پالش کریں تاکہ آپ کی شخصیت پہ مثبت طریقے سے اثر انداز ہو۔ اور یہ کوشش

ہمیشہ جاری رکھیں کبھی اس پر Full Stop نہ لگائیں۔

اگر آپ نے یہ راستہ اختیار کر لیا جس میں اپنی بہتری کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بہتری کے لیے کام کیا تو یقین جانیں آپ کی زندگی نہ صرف خوشگوار ہو جائے گی بلکہ پہلے سے بہتر ڈگر پر چل پڑے گی اور اس کے نتائج آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کیونکہ قدرت آپ کی محنت کبھی ضائع نہیں کرتی اور آپ کی اچھی نیت کا پھل آپ کو کامیابی کی صورت میں ملتا ہے۔

About عاصم خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *