Home / شمارہ اگست 2018 / شمارہ جولائی 2018 / واٹس ایپ کورس “رمضان فہم دین” کے شرکاء کے تاثرات

واٹس ایپ کورس “رمضان فہم دین” کے شرکاء کے تاثرات

ترتیب:رابعہ ریحان

 رمضان میں اسرا کی جانب سے وہاٹس ایپ پر “رمضان فہم دین ” کورس کروایا گیا، جسے ڈاکٹر فائزہ پراچہ نے لیڈ کیا۔ یہ کورس یکم رمضان سے چھبیسویں رمضان تک جاری رہا۔اس کورس میں مختلف مصنفین  کی لکھی گئی تحریروں سے اسباق تیار کئے گئے تھے۔ یہ کورس مرد و خواتین کے الگ الگ  گروپ میں کروایا گیا۔ کورس میں اسباق کے ساتھ مختصر لیکچرز بھی پیش کیے گئے تھے اور  خواتین و حضرات کی بڑی تعداد  نے اس کور س میں  شرکت کی۔ذیل میں شرکاء کے کمنٹس موجود ہیں جس سے اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کنزل العمران

ماشاءاللہ، الحمداللہ۔ رمضان کورس بہت اچھا رہا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور اللہ کی عنایت و فضل وکرم ہے کہ میں اس کورس کا حصہ رہا ہوں۔ محترم سر بہت سی چیزیں انسان کو معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کی یاد آوری نہ ہونے کی وجہ سے انسان غفلت کی وجہ سے اپنے رب سے دور رہتا ہے۔ایک مثال سے اپنی بات کو بیان کرونگا کہ اگر انسان نہر کے کنارے سویا ہوا ہو اور اس کو معلوم ہے کہ نہر میں گر سکتا ہے لیکن غفلت کی وجہ سے نہر کے کنارے سو رہا ہے۔اب اگر اس کو کوئی جگا دے اور بتا دیں کہ آپ نہر کے کنارے سو رہے ہو اور چانس ہے کہ نہر میں گر سکتے ہو ۔ اٹھ جاؤ اور کنارے سے دور ہو جاؤ۔ جس نےاسے  جگایا ،اس نے اُس کو کوئی نئی بات نہیں بتائی ،بلکہ پہلے سے ذہن میں بات کی یاد آوری کرائی کہ نہر میں گر سکتا ہے ،اس کو غفلت سے بیدار ضرور کر دیا ،اس کو نہر میں گرنے سے بچا لیا۔اسی طرح اس کورس میں جہاں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا، وہیں پر اس کورس کی وساطت سے ذہن میں معلوم پہلی والی معلومات جو غفلت کی وجہ سے ہم نہیں کر رہے ہوتے ہیں، اپنے رب سے اور اپنے آپ سے غافل ہوتے ہیں، یہ کورس اس غفلت سے بیداری کی ایک کرن اور روشنی ثابت ہوا۔ اس معلومات کی یاد آوری کرائی گئی اور ایک تذکر کرایا گیا کہ ہم اس غفلت سے بیدار ہوجائیں۔ اس کورس میں روز کی اسائنمنٹ ابتدائی طور پر ایک مشکل کام لگ رہا تھا لیکن ہر روز اسائنمنٹ کرنے سے اب عادت سی بن گئی اور ایک بہترین مصروفیت رہی ہے،اب جس دن اسائنمنٹ لیٹ ہو جائے اس دن بے چینی رہتی تھی۔ جب اسائنمنٹ لکھتے تھے اور کام جو ہم نہیں کر رہے ہوتے تھے تو اندر سے ضمیر کی آواز اس کو کرنے پر یا اس کا لحاظ رکھنے پر مجبور کر تی اور شاید یہی اس کورس کا حاصل ہے۔

 آخر میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ اس کورس کو منظم طریقے سے چلانے والے تمام افراد کو بالخصوص شارق صاحب کو اور میرے ماڈریٹر نعمان صاحب اور عبداللہ صاحب کو اللہ پاک اجر عظیم سے نوازے۔ دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ اور دعا ہے کہ اس افراتفری کے دور میں ایسی روشنیوں سے معاشرے کو مزید روشن و منور کرنے کی توفیقات دے۔

ایک مؤدبانہ استدعا ہے کہ عربی سیکھنے کے حوالے سے کوئی کورس ترتیب دیا جائے انتہائی مشکور ہونگے۔ جزاک اللہ

آسیہ تنویر

بہت اچھا کورس تھا۔ میں آپ سب آرگنائزرز کی کوششوں کو سراہنا چاہوں گی۔ آپ لوگ  واقعی بہترین منظم  اور مہذب ہیں۔ اللہ پاک اس کی بہترین جزا عطا فرمائیں۔ کورس کے حوالے سے میں کہنا چاہوں گی کہ آج کا پیغام  والا حصہ بہت ہی قابل تعریف ہے۔ بہت آسانی سے عام پیرائے میں بہترین موضوعات کو  نمایاں کیا گیا۔

میں یہ تجویز دینا چاہوں گی کہ اسی طرح  عام فہم انداز میں قرآن اور عربی زبان کی تدریس بھی شروع کریں۔ جو روزانہ کے اسائنمنٹ کے ساتھ ہو، لیکن زیادہ وقت طلب نہ ہو۔ میرے خیال سے اگر ایسا کوئی کورس مرتب ہوسکے تو بہت ہی فائدہ مند ہوگا۔

شکریہ ۔ اللہ پاک  آپ کی اور ہماری کاوش قبول کریں ۔ آمین۔

آفتاب ضمیر احمد

الحمد للہ، اللہ تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کے ” اسرا کے زیر اہتمام رمضان فہم دین کورس میں تعلیم کا موقع ملا، اور دوران تعلیم بہت اہم عنوانات پر  لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تدبر کا  موقع ملا۔اسباق کی ترتیب کا تسلسل اور عنوانات کی دین میں اہمیت و افادیت اور ضرورت پر جو روشنی ڈالی گئی تھی، وہ دلوں میں گھر کر گئی اور دماغ کو روشن۔ سچ مانیں مجھے اپنا تعلیمی دور واپس مل گیا۔روزانہ الگ الگ موضوعات پر پڑھنا اورلیکچر  کو باربار سننا اور اس پر اپنی کوشش، اور ایک ذمہ دارانہ اسائنمنٹ تیار کرنا، آسان نہ تھا اگر اسرا کے اسباق اور لیکچرز کے ذریعے رہبری نہ ملتی۔اور دعوت فکر ہر سبق کے ساتھ، غور فکر کی تعلیم، عملی و نظریاتی محاسبہ کی طرف متوجہ کروانا، اور روزانہ کی مستند دعائیں ایک مکمل درسگاہی و تربیتی ماحول مل رہا تھا،اور خود میں ایک اعتماد بھی پیدا ہوا کہ ہاں اس بارے میں ہم تحقیق کرسکتے ہیں، 100 % فیصد نہ سہی لیکن اس میدان  میں قدم تو رکھے، اور چلے دو گام ہی سہی۔ الحمد للہ۔

بہت بہت شکر گزار ہوں، تمام لیکچرار کا اور منیجنگ کمیٹی کا،جنھوں نے سلجھے ہوئے انداز میں عنوانات کے مطابق اسباق بنائے،خصوصاً جناب مبشر نذیر صاحب کا، ماشاءاللہ بہت عمدہ تعلیمات سے روشناس فرمایا، اور ماڈریٹررابعہ  ریحان صاحبہ کا جنہوں نے دوران تعلیمی کورس میری ہمت افزائی کی، حافظ محمد شارق  اور فیصل شہزاد صاحبان کا اور ساری اسرا کی ٹیم کا تہ دل سے مشکور ہوں ۔آپ تمام کی محنت مشقت سے بہت کچھ سیکھنے سمجھنے کو ملا۔سوچ کو ایک راہ ملی اور دین کو ترقی و تقویت۔

سارے کورس میں سب سے پسندیدہ بات یہ رہی کہ ہر عنوان کی تعلیمات منہج  قرآن و حدیث (سنت) کے عین مطابق رہے۔اسی بات سے دلچسپی اور شوق پیدا ہوا۔الحمد للہ۔انشاءاللہ میں مستقبل میں دیگر کورسز میں بھی شریک ہونا چاہتا ہوں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں فقہ صوم کورس میں شامل ہو نہیں پایا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اسرا اور اسرا کے تمام اسکالرز و معلمین کی دینی و ملی اور عملی و تحقیقی خدمات کو قبول فرمائے اور مستقبل میں اور زیادہ عالم اسلام اور امۃ مسلمہ و عامۃ الناس کی بلا مذہب و تفریق کے علمی اصلاحی خدمات کی توفیق و طاقت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اسرا کی تعلیمات سے اور ہم کو فیض یاب کرے۔ عربی زبان   سیکھنے کے متعلق بھی کورس ہونے چاہئے، تاکہ قرآن مجید اور احادیث کے مطالعے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی، اور فہم قرآن اور فہم حدیث پر بھی کورس ہوں تو بہت فائدہ ہوگا۔

تقبل اللہ منا ومنكم صالح أعمالنا و  اعمالکم و صیامنا و صیامکم

ربنا تقبل منا انک انت السميع العليم و تب علينا انک انت التواب الرحيم

آمین ثم آمین یا رب العالمین

سائرہ سید

امید ہے کہ آپ سب لوگ اپنے ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ سب سے پہلے تو میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے بعد اسرا ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔جنہوں نے اس قدر  جانفشانی سے ، محنت اور لگن سے اتنا بہترین کورس مرتب کیا، جو کہ انتہائی جامع ہونے کے ساتھ  بہت عام فہم ، ہر قسم سے اختلاف سے پاک اور دلچسپ ہے۔ اس کے بعد میں تہہ دل سے مشکور ہوں  اپنی ماڈریٹر عظمیٰ عنبرین کی  جنہوں نے مجھے برداشت کیا، وقتاً فوقتاً  میری حوصلہ افزائی کرتی رہیں،ا سکے علاوہ رابعہ ریحان صاحبہ  کا بطور خاص شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جنہوں نے مجھے نہایت حوصلہ افزا انداز میں ایک نیا راستہ دکھایا۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ ، اس کورس سے نہایت بہترین  اور عام فہم انداز میں بات کو سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ میں نے اپنے گھر میں، اپنی  بہن اور کزن (جن کی ایج  17۔12 کے درمیان ہے) کو  اپنے طور پر  شروع کے چار پانچ دن اس کورس کا حصہ بنایا، پھر کچھ ذاتی مصروفیت کی وجہ سے  جاری نہیں رکھ سکی۔

چند تجاویز ہیں جو میں دینا چاہوں گی۔

1۔     آڈیو ریکارڈنگ کا ٹائم زیادہ ہو۔

2۔     ایک آیت بمع ترجمہ روزانہ کی بنیاد پر سکھائیں۔

باقی ماشااللہ بہت زبردست۔ جزاکم اللہ خیراحسن کثیرا

زلیخا بتول

یہ خدا کی نعمت ہے کہ ہمیں موقع ملا کہ رمضان میں نماز اور دیگر عبادتوں کے علاوہ کچھ ایسا سیکھیں جو کہ ہمیں آگے زندگی میں بھی فائدہ دے اوراب ہمارے پاس ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں سے ہم گھر بیٹھے بھی سیکھ سکتے ہیں۔تمام  اسرا ٹیم بہت تعاون، ہمت و حوصلہ افزائی کرنے والی ہے۔ اس طرح کے اسلامی کورسسز بہت ضروی ہوتے ہیں کیونکہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کرنے والا علم کبھی کافی نہیں ہوتا۔ روزانہ کے اسائنمنٹ کے ٹاپک  بھی ہمیں اس لائق بناتے ہیں کہ ہم موضوع کے حساب سے  اس پر اپنی رائے دے سکیں۔دینی  علم بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کورس کی مدد سے  ہم نے یہ بھی جانا کہ ہمیں ایک اچھا اور سچا شہری بننے کی بھی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ہمیں محنت کرنی ہوگی۔ اللہ ہم سب کو سیدھا راستہ دکھائے اور ہماری حفاظت کرے۔ آمین۔

انیس خان

کورس نہایت شاندار تھا بہت کچھ سیکھنے کو ملا خاص کر شارق صاحب کا طرز تدریس بہت متاثر کن لگا۔شارق صاب سے درخواست تقابل ادیان پر بھی ایک کورس رکھیں۔دعاوں کی درخواست ہے۔

بلال جَسوَل

آج کے نفسا نفسی کا دور میں دین سکھانے کی ایسی کوشش کرنا اور اسکی ترتیب اتنی آسان اور سادہ سی رکھنا ایک  نہایت عمدہ اور نیکی بهرا عمل ہے۔ اس مختصر کورس میں مختصر سے وقت میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔گزارش ہے کہ اس طرح کی کاوش کرتے رہا کریں۔ اللہ آپ سب بھائیوں کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔

آمین

سید محمد بلال

الحمدللہ بعافیت کورس اپنے اختتام کو پہنچا ۔اللہ جل شانہ عم نوالہ تمام شرکاء کو جزائے خیر عطا فرمائے، خصوصاً حافظ محمد شارق صاحب اور انکی ٹیم کو۔ صد آفریں حافظ صاحب پر جو ہر وقت دین اسلام کی مدلل عقلی و نقلی دفاع میں کوشاں رہتے ہیں

 حافظ صاحب سے استدعا رہے گی کہ وہ تقابل مذاھب پر مشتمل ایک کورس رکھیں تقابل مذاہب پر انکے قابل تحسین خدمت ہیں اللہ تعالیٰ انکو دنیا و آخرت میں سرخروئی عطاء فرمائے۔

عثمان طارق

اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائیں۔ آمین۔آپ نے ان موضوعات کو منتخب کیا جنہیں دین داری نہیں سمجھا جاتا۔ اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دیں۔ معاشرتی اخلاقیات کے حوالے سے بہت اچھا کورس تھا۔دعا ہے کہ یہ سارے لفظ صرف زبانی کاروائی نہ ہوں بلکہ عمل کا حصہ بھی بنیں۔وہی ہے جس کے دست قدرت میں توفیق ہے۔ لا حول ولا قوہ۔

بارک اللہ لکم یا اخوان۔تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال

محمد بلال

اسرا ٹیم کو رمضان فہم دین کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد۔جدید میڈیم کو استعمال کرتے ہوئے دین فہمی کی اچھی کوشش ہے۔ خصوصاً یہ کہ کثیر الموضوعاتی پروگرام ہونے کی وجہ سے تھوڑے وقت میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ کورس میں  آج کا پیغام اور آج کی دعا کا ایک اچھا امتزاج بھی کافی موثر طرز تحریر ہے۔اللہ رحمان و رحیم بس ہمیں ساری زندگی ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شارم 

بہت اچھی کاوش اللہ تعالی قبول فرمائے۔سبق نمبر پندرہ تک شریک رہا پھر کچھ مصروفیات آڑے آ گئیں۔ بہر حال مفید پایا۔اس قسم کے کورسز میں اگر وضو، غسل اور نماز وغیرہ کے فرائض واجبات اور مفسدات کو بھی شامل کر دیا جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔

محمد اکبر

      الحمد للہ بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ کارآمد پایا، سب سے زیادہ اہم نقطہ جو مجھے متأثر کیا وہ کورس کے مختلف النوع عبادات جو ہم بالکل نظر انداز کیا ہیں۔آئندہ منظم ہونے کے گروپ میں ایڈ کریں۔

شاہد احمد

السلام وعلیکم۔ الحمدللّٰہ کثیر ا۔ بہت اچھی کاوش۔ عمدہ مضامین اور سب بہترین چیز روزانہ کی دعائیں اور ٹیم کی محنت۔ اللہ جزائے خیر

دے۔ آمین۔ مستقل گروپ بنائیے اور مجھے ایڈ رکھئیے۔ جزاک اللہ

سنعیہ عزیز

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آپ کے لیکچرز سے کافی چیزیں بہتر ہوئیں۔ انشااللہ یہ رمضان کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

سمیرا عزیز

بہت بہترین کورس رہا، بہت کچھ سیکھا اور کافی کانسیپٹ کلیئر ہوئے ماشااللہ ۔ اللہ تمام ٹیم ممبرز کی کاوش قبول کریں۔

انیقہ رحمٰن

رمضان فہم دین کورس سے واقعی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ رمضان میں تو روزہ ، نماز اور تلاوت قرآن پاک ہوتی تھی، لیکن رمضان کے بعد  پھر پہلے والی روٹین ہوجاتی تھی ، اس دفعہ  دین کوسمجھنے کا بہت اچھا موقع مل گیا ۔ الحمدللہ ۔جو کچھ سیکھا ہے انشااللہ رمضان کے بعد بھی اسے عمل میں لائیں گے۔

مہرینہ طارق

آپ کی تمام ٹیم کو مبارکباد کہ آپ لوگوں نے اتنا بہترین کورس ہمارے ساتھ شیئر کیا۔ بہت اچھے طریقے سے اہم عنوانات پر لیکچرز ہم تک پہنچائے۔آپ سب کی محنت کی وجہ سے رمضان الحمدللہ بہت اچھا گزرا اور انشااللہ آگے کے گیارہ مہینے بھی اسی طرح ہم اپنے آپ پرمحنت کریں گے کہ ان لیکچرز میں سیکھا ہوا ہماری زندگی میں کام آئے انشااللہ تعالیٰ۔

امید ہے کہ آپ  اسی طرح کچھ تفسیر کے گروپس بنا کر  روزانہ آیت کی تفسیر سکھائیں۔

عنبر ین عقیل

اسرا کے زیر اہتمام اس کورس سے کافی استفادہ  ہوا وہ تمام باتیں جوہمارے لا شعور میں کہیں کھو گئی تھیں یا ان کی کسی کو معلومات

نہیں  تھیں اس سے ہم سب نے پورے ماہ فائدہ حاصل کیا اور اک کمزور سی اپنی جانب سے کوشش کی کہ اللہ کے احکامات کے مطابق رمضان گزاریں اور اپنی زندگی میں بہتری لے کر آئیں۔ تجویز یہ ہے کہ جس طرح چراغ سے چراغ جلتے ہیں اس طرح اس عمل کو آگے گھر گھر میں پھیلایا جائے۔اللہ ہم سب کو ایمان و عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین

صائمہ وہاب

رمضان  فہم دین کورس ایک نہات ہی خوبصورت  علمی کورس تھا جو کہ اس  بات کی پذیرائی کرتا ہے کہ  چونکہ بہت سے گناہ لاعلمی کی وجہ سے  ہوجاتے ہیں اور مزید یہ کہ گناہ کرتے وقت  گناہ گناہ ہی نہیں لگتا، اسی لیے نیکی کرنے کے لیے  اور گناہوں سے بچنے کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے اور اسرا کی جانب سے اس ماہ رمضان میں بھرپور کوشش کی گئی۔

امر بامعروف و نہی عن المنکر  جو کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کیونکہ ہم سب کو داعی بنا کر بھیجا گیا ہے،۔ اسرا کے ممبران نے بلا معاوضہ  بے حد خوبصورتی سے اس کارخیر  کو انجام دیا  اور اپنی خدمت اور قیمتی وقت ہم سب کو دیا ۔میں اچھی امید کے ساتھ یہ توقع کرتی  ہوں کہ جن شرکا نے اس کورس میں حصہ لیا وہ بھی اس علم کو اچھی طرح آگے پھیلائیں گے، کیونکہ دیے سے دیا جلتا ہے اور اسی طرح علم کی شمع روشن رہے گی اور ہم جاہلوں میں سے نہ رہیں۔

ڈاکٹر آسیہ

کورس بہترین طریق پر آرگنائزر کیا گیا اللہ قبول کرے ۔اس کی کامیابی کی دلیل ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں رغبت دین پیدا ہوئی۔ رمضان کے متعلق  فقہی معاملات تک عام انسان کی رسائی  بلا تفریق  رنگ و علاقہ و بلا  مکتب فکر لرننگ  ہوئی ۔

تجویز کے حوالے سے کہوں گی آئندہ سال زندگی رہی تو لیکچر ٹائم پریڈ کم از کم سات سے دس منٹ لازمی رکھا جائے۔

سوالات کے جوابات آن لائن مرد و عورت گروپ جیسے کہ اس دفعہ بھی بنے ،لئے جائیں پھر اس کی پریکٹس پر مشتمل تجربات اگلے دن کی کلاس میں لکھ کر شئیر کئے جائیں ،یہ دلچسپ تجربہ ہو گا۔ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ سیکھنے والے طلبہ و طالبات یا کہیں پڑھا رہے،  یا گھریلو خواتین ہیں تو تیس دن کےکورس میں 15 دن ورک شیٹ ہو ، یعنی ایک دن کام ، ایک دن اسباق اور لیکچر شئیر ۔اگلے سال رمضان کلاسز کے دوران آئے گا ۔اس سال  پیپرز کے دوران آیا ۔بچوں کو دین کی ترغیب دلانے کے لئے انہیں مارجن دیں اور اگلے سال کی پلاننگ یہ مدنظر رکھ کر کریں کہ کئی جامعات کی کلاسز کے آخری ایام ہوں گے۔  بچوں کو پیپرز کی فکر ہوتی تو کورس ہم 29 یا 30 شعبان  کو شروع کریں اور 29 رمضان کو ختم کریں  تو بچے اس طرف مزید آئیں گے۔ ایک تجویز ذہن میں ہے کہ کورس لیکچرز کو ریویو ہر سال کریں تا کہ کچھ نئی معلومات  ہر سال  شامل کرتے رہیں ۔

لیکچر کے آغاز میں جو بھی لیکچر ہو  اس کے حوالے سے آیت کی قرات شامل کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟

ضیغم ڈار

بہت اچھا کورس ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ جزاک اللہ خیر

ام مریم

رمضان فہم دین کورس ماشاللہ بہت اچھا ڈیزائن  کیا گیا ہے ۔ رمضان کی روح کے عین مطابق جن باتوں پر متوجہ رہنا چاہیے تقریبا وہ تمام کی تمام کور کی گئی  ہیں ۔ سب سسٹرز کے لیکچرز اور ٹیم ورک بھی ماشاللہ بہت بہترین اور منظم انداز سے جاری و ساری ہے ۔ سورہ یٰسین میں ایک واقعہ کا ذکر ہےکہ  جب قوم نے رسولوں کو جھٹلایا تو ایک شخص جو صاحب بصیرت تھے شہر کے پرلے دروازے سے دوڑتے ہوئے آئے  اور عرض کی کہ پیروی کرو ان لوگوں (رسولوں) کی جو تم سے کوئی  اجر نہیں مانگتے ۔ اللہ کے دین اور نبیوں کے سچے پیروکاروں کا یہ وصف ماشااللہ اسرا کے معزز ممبران میں بخوبی پایا جاتا ہے کہ بغیر کسی دنیاوی مفاد اور نفع کی خواہش کے اللہ تعالی کے دین اور اصلاح کا کام سر انجام دے رہے ہیں اور بہت سے ہم جیسے لوگ الحمد للہ اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ سب کے ایمان،عمل ،صحت میں برکات عطا فرما کر دنیا و آخرت کی بہترین کامیابی سے ہمکنار فرمائیں  اور ہم سب کو حاصل کیے ہوئےاس علم کا عمل استعمال کی توفیق عطا فرمائیں آمین

ندیم مختار

کورس بہت اچھا رہا ہے۔ مختصر مگر جامع ترتیب تھی۔ ماشااللہ بہت کچھ سیکھنے کو میسر آیا ہے۔۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دیں۔

راجا اشتیاق احمد

جزاک الله خیرا۔ ان شاء اللہ عمل کا ارادہ ہے اللہ توفیق عطا فرمائیں۔ آپ کی کاوشوں کا بے حد شکریہ

تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال۔

ثمینہ شاہ

اسلام علیکم! الحمداللہ آج خیر و عافیت سے یہ کورس مکمل ہوا۔رب کریم آپ سب کو ان کوششوں کی جزائے خیر عطا فرمائے آمین

ثاقب علی

ماشااللہ بہت اچھی کوشش ہے۔ اللہ سلامت رکھے اور مزید ترقی دے۔

سحر عارف

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کا صحیح  فہم، عمل اور اس پر استقامت دے۔ آمین رمضان فہم  کورس واقعی  ماشااللہ بہت اچھا اور فائدہ مند کورس تھا الحمدللہ ۔

About iisramagadmin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *