Home / فکر انگیز تحریر / ٹیسٹ کانشیئس

ٹیسٹ کانشیئس

ٹیسٹ کانشیئس ۔۔۔کراچی کی پشاوری آئیس کریم ۔۔واہ کیا بات ہے !!!  نہیں اب تو ٹوٹی فروٹی آئیس کریم زیادہ اچھی ہے ۔۔۔۔ بریانی تو کراچی کی سندھی بریانی ۔۔۔کیا ٹیسٹ ہے ۔۔۔جو ایک دفعہ کھا لے کبھی نہیں بھولتا ۔۔۔ہاں جی سردیوں میں حلوہ کھانا ہو تو ملتان کا سوہن حلوہ ضرور کھائیں ۔۔۔سارے حلوے بھول جاتے ہیں ۔۔۔ گرمی کے موسم میں قلفی کا مزا تو قصور کی قلفی کا ہے ۔۔۔اس جیسی کہیں نہیں ملتی ۔۔۔ لاہوری سری پائے اور گرم گرم نان کا ناشتہ کوئ نہ بھولے ۔۔۔غرض کہ تھوڑی دیر کے عارضی ذائقہ کے لئے جب لوگ دیوانے ہوتے ہیں ۔دیوانہ وار ۔۔۔۔تو حیرانگی ہوتی ہے کہ یہ سب اچھا لگتا ہے لیکن اس کو زندگی کا مقصد بنا لینا کہاں کی دانشمندی ہے ۔۔گھر داخل ہوتے ہی پہلا سوال ۔۔۔کیا پکایا ہے ۔۔۔۔اگر اچھا کھانا ہے تو جلدی کھانا لگا دو اور اگر کوئ پسند کا نہیں تو فرمان جاری ہو جاتا ہے بھوک نہیں ۔۔۔اب ساری کوشش کوکنگ شو کر رہے ہیں ۔۔۔کھانے میں بادام پیس کر ڈال رہے ہیں ۔۔۔نمک کے ساتھ براؤن شوگر بھی ڈالی جا رہی ہے ۔۔ کاجو بھی شامل کر دئے ۔۔۔عجیب ملغوبہ بنا کر لوگوں کو پاگل بنا رہے ہیں۔ ۔۔ایک ماہ کا بجٹ پندرہ دن میں ختم ۔۔۔اور وہ ملغوبہ کوکنک شو والے خود بھی نہیں کھاتے ہوں گے۔

کیا ہم کھانے کے لئے دنیا میں آئے ہیں؟ کیا ہم سے قیامت کے دن اللہ نے یہ سوال کرنا ہے ۔۔تم میں سے کون اچھا کھانا بناتا تھا ؟ کیا ہم نے اپنی گائیڈ بک کو کھول کے دیکھا جو انسان نما مشین کے ساتھ اللہ نے بھیج دی ۔کیا ہم نے ان احکام کو جاننے کی کوشش کی ۔؟ جس نے اس قرآن کو جاننے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کی اس کو ایمان کی وہ حلاوت نصیب ہوگی جس کی مٹھاس حلق تک محسوس ہو گی ۔جس کی مٹھاس کے سامنے سارے ذائقہ ہیچ ہیں ۔۔۔اللہ ہمیں اپنے اصل مقصد زندگی کی پہچان عطا کر دے اور ایمان کی حلاوت نصیب کر دے آمین۔

 پھر دنیا کے سارے ذائقہ بھی اللہ نے انسان کے لئے بنائے ہیں ۔ان نعمتوں کو کھائیں ۔استعمال کریں لیکن مقصد زندگی نہ بنائیں۔مقصد زندگی جاننے کے لئے۔ اپنے  رب سے رشتہ جوڑنے کے لئے آئیے قرآن کو سیکھیں اور سکھائئں اور عمل کریں تاکہ بندگی کا حق ادا ہو ۔

About فاطمہ نور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *