Home / شمارہ اگست 2018 / ڈائٹ چارٹ(پانچویں قسط)۔

ڈائٹ چارٹ(پانچویں قسط)۔

تحریر:ڈاکٹرفہد چوہدری

 اس قسط میں ہم کیلوریز کے بارے میں جانیں گے  کہ کس خوراک میں کتنی کیلوریز موجود ہیں۔ سب سے پہلے ہم  پھلوں کا ذکر کریں گے۔

آم

گرمیوں میں آم ایک پسندیدہ پھل کے طور سے جانا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے شوق سے استعمال کرتے ہیں۔  اگر  ہم ایک ایک  کٹے ہوئے آم  کی بات کریں  جو ایک کپ میں بآسانی آجائے   تو ہمیں اس سے سو  کے قریب  کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔

اگر ہم  غذائیت  کے لحاظ سے دیکھیں تو  اس میں چربی ایک گرام سے بھی کم پائی جاتی ہے اور پروٹین ( لحمیات)     ڈیڑھ گرام کے قریب پائی جاتی ہیں۔ آم میں سب سے زیادہ تعداد میں کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ) پایا جاتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹس کی مقدار پچیس گرام کے قریب ہے جس میں  سے تئیس گرام شوگر ( شکر) اور ۲ گرام کے قریب فائبر ہے۔

یہاں اک مزے کی بات بتاتا چلوں کہ ایک کپ آم کھانے سے آپ کے دن بھر کی  وائی ٹامن سی کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے اور آپ کو اس کے لئے مزید کسی گولی یا انجکشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وائی ٹامن سی کے علاوہ آم میں وائی ٹامن بی ۶، فولیٹ،  وائی ٹامن اے کی بھی اچھی تعداد    موجود ہوتی ہے۔ منرلز ( معدنیات) کی بار کریں تو اس میں  کیلثیئم، فاسفورس، پوٹاشیئم، میگنیثیئم کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں اومیگا ۳    اور اومیگا  ۶   فیٹی ایسڈ پائے جاتے  ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ آم کھانے سے ہمیں فائدہ کیا ہے؟

ا س ضمن میں  آم کھانے  کے کچھ فوائد بیان کرتا چلوں

۱۔ آم کھانے سے آپ کی جلد بہت اچھی رہتی ہے کیوں کہ اس میں اینٹی اوکسی ڈینٹس کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے

۲۔     اور یہ آپ کے جسم میں مختلف  قسم کے سرطان کے خطرے کو بھی کم کرنے میں  مدد دیتے ہیں بالخصوص چھاتی، آنتوں اور خون  کے سرطان   سے بچاو میں  آم بہت مدد دیتا ہے۔

 ۳۔ اس میں موجود وائی ٹامن اے آپ کی آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے۔

۴۔ وائی ٹامن سی آپ کے  خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے  میں  مدد دیتا ہے۔

۵۔  اس کے علاوہ آم آپ کے نظام انہضام  ، شوگر لیول کو کنٹرول رکھتا ہے اگر آپ اس کا ستعمال اعتدال سے کریں۔

سیب

دوسرا پھل جس کا ہم ذکر کریں گے وہ ہے سیب۔ ایک درمیانےدرجے کا سیب جسکا وزن ۱۸۰ گرام کے قریب ہو ، کھانے سے ہمیں  ۹۵ کیلوریز ملتی ہیں۔

سیب میں

چربی کی مقدار:

   اعشاریہ چھ گرام

لحمیات کی مقدار:

    اعشاریہ پانچ  گرام

نشاستہ کی مقدار:

   پچیس  گرام ہے لیکن  اس میں شکر کی مقدار ۱۹ گرام اور فائبر کی مقدار ۴ گرام تقریبا ہے۔

سیب میں بڑی تعداد میں  وائی ٹامن سی  پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وائی ٹامن اے، بی ۶،  پوٹاثیئم،

میگنیثیئم، آئرن وغیرہ بھی پایا جاتا ہے۔

 سیب کے فوائد کا ذکر کریں تو سیب کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس میں  بھی بڑی تعداد میں اینٹی اوکسی ڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ، مختلف اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور  جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا چھلکا قبض کی شکایت بھی رفع کرتا ہے اور آپ کی آنتوں کا دوست ثابت ہوتا ہے۔

ایک تحقیق  کے مطابق   سیب میں  کیور سیٹن نامی   مادہ پایا جاتا  ہے۔ اس مادہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس  کو   ذہنی پریشانی میں مبتلا لوگوں کی صحت   کے لئے بہتر پایا گیا ہے۔ ایسے لوگ جو سیب کا استعمال باقاعدگی سے کرتے تھے ان کی ذہنی   طاقت خاصی حد تک بہتر  پائی گئی ۔

 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About ڈاکٹر فہد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *