Home / شمارہ اگست 2018 / شمارہ جولائی 2018 / (صحت سیریز-ڈائٹ چارٹ(چوتھی قسط

(صحت سیریز-ڈائٹ چارٹ(چوتھی قسط

تحریر:ڈاکٹرفہد چوہدری

آئیے آج ہم خوارک کا چارٹ بنانے کا کام سیکھیں گے۔

مثال کے طور  پر میں یہاں ۲ ہزار کیلوریز  لے رہا ہوں۔  یہ کیلوریز کیسے نکالتے ہیں اس کے لیے انٹرنیٹ پر بہت سے فارمولے درج ہیں۔ اگر آپ  کو فارمولے  سے اپنی کیلوریز نکالنے میں دشواری آرہی ہے تو  گوگل میں کیلوریز کیلکولیٹر  سرچ کریں۔ آپ کے سامنے بہت سی  آپشنز آجائیں گی۔ آپ اپنی پسند سے اپنی یا کسی کی بھی  دن بھر کی کیلوریز نکال سکتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک قباحت ہے ہر کیلکولیٹر ایک جیسے فارمولے کے تحت کام نہیں کرتا ہے۔ بہت سے فارمولے اس وقت موجود ہیں اور ہر ایک کا حساب کتاب دوسرے سے مختلف ہے اس لیے اگر آپ دو تین کیلکولیٹر کو چیک کریں گے تو آپکے جواب میں فرق آئے گا۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ کچھ بھی نہیں !

جی ہاں کچھ بھی نہیں  کیوں کہ آپ پروفیشنل طور پر اس کا استعمال نہیں کر رہے۔ یہ صرف ایک  سہولت  کی غرض سے  آپ کو بتایا ہے تاکہ آپ اپنی دن بھر کی کیلوریز کا اندازہ کر سکیں۔ اس لیے چاہے کوئی بھی کیلکولیٹر استعمال کریں۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو دن بھر میں کتنی کیلوریز چاہیے۔

اب یہاں ہی ایک دوسری بات کا ذکر کرتا چلوں تاکہ آسانی ہو جائے۔ اگر آپ کی کیلوریز دو ہزار نکلی ہیں  اور آپ روزانہ دو ہزار کیلوریز ہی  خوارک سے اخذ کرتے ہیں تو آپ کا وزن جتنا ہے، اتنا ہی رہے گا۔ اگر آپ اٹھارہ سو کیلوریز استعمال کریں گے تو آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا کیوں کہ آپ کے جسم کو دو ہزار کی ضرورت ہے۔ اٹھارہ سو آپ اسے خواراک سے دے رہے ہیں اور باقی وہ آپ کے جسم میں موجود چربی، گلائیکوجن اور پٹھوں سے اخذ کر لے گا۔  اگر آپ پچیس سو کیلوریز لے رہے ہیں تو آپ کا وزن بڑھنے لگ جائے گا۔ امید کرتا ہوں کہ ڈائٹ چارٹ کا بنیادی کلیہ آپ کی سمجھ میں آگیا ہو گا۔

اب جیسا پچھلی قسط میں ذکر ہو چکا ہے ان دو ہزار کیلوریز کو اپنی خوراک میں تقسیم کیجیئے۔ اگر آپ دن مین تین کھانے کھاتے ہیں تو میرا مشورہ ہے  دو ہلکے پھلکے سنیک بھی ضرور رکھیے۔ ان دو ہزار کیلوریز کی تقسیم کچھ اس طرح ہو گی

ناشتہ  ۵۰۰ کیلوریز

سنیک نمبر ۱ :  ۲۵۰ کیلوریز

لنچ         ۵۰۰ کیلوریز

سنیک نمبر ۲          ۲۵۰ کیلوریز

ڈنر  ۵۰۰ کیلوریز

اس طرح آپ آسانی سے کسی کے لیے بھی ڈائٹ چارٹ بنا سکتے ہیں۔ اگلی قسط میں ہم ذکر کریں گے  کہ آپ یہ کیلوریز کیسے حاصل کریں اور کس کس چیز سے کتنی کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔


 

About ڈاکٹر فہد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *