Home / شمارہ دسمبر 2017 / ڈپریشن اور غصے سے نجات

ڈپریشن اور غصے سے نجات

سوال۔مجھے غصہ بہت آتا ہے اور ڈپریشن بھی ہے۔ہر چھوٹی بڑی بات پر ایک منٹ میں غصہ آجاتا ہے۔اس میں کمی لانے کا کوئی طریقہ بتائیں۔(ایک بہن)

جواب۔ڈپریشن اور غصہ  ایک عام بیماری ہے۔جس کی وجہ عموما تھکاوٹ اور طبیعت میں چڑچڑا پن ہوتی ہے۔ایک سادہ سی ایکسر سائز اس مسئلے کے حل میں بہت معاون ہے۔ تنہائی میں قدِ آدم آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے اندر خود اعتمادی کی پریکٹس کریں اور باآوازِ بلند کہتی جائیں کہ میرے اندر خود اعتمادی بہت ہے، مجھے اپنا غصہ ختم کرنا ہے اور اپنے ڈپریشن پہ قابو پانا ہے۔روزانہ ایک بار ضرور یہ عمل کریں۔چند ہی دنوں میں آپ کو اپنے اندر مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی انشاء اللہ۔فوری حل کے طور پر جونہی غصہ آنے لگے اچھا سا وضو کر کے یکسوئی سے دو رکعات نفل ادا کریں،کوشش کریں کہ خیالات مرکوز رہیں،ادھر ادھر نہ بھٹکیں۔اس کے لیے نماز کی ادائیگی میں بولے جانے والے الفاظ کا اردو ترجمہ ذہن میں رکھیں۔پھر اللہ سے سکون و بہتری کی دعا کریں۔اس عمل سے بھی تمام ڈپریشن ختم ہو جائے گا۔اپنے آپ کو مثبت مشاغل میں مصروف رکھا کریں۔ ہر قدم پر اچھی نیت کے ساتھ اچھے کام  ،لوگوں کی مد د کرنا  اور کچھ ممکن نہ ہو تو مسکرا کر ہی ان سے بات کرنا بھی خوشیاں بانٹنے کا ایک عمل ہے جو ریورس ہو کر آپ ہی کے پاس آتا ہے بعد ازاں جب پیچھے مڑ کر دیکھیں گی  تو یہ چھوٹے چھوٹے  اعمال ایک خوبصورت ماضی کی شکل میں نظر آئیں گے جو مستقبل میں بھی آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنتے رہیں گے۔ آپ  کی زندگی پرسکون بننے کے ساتھ ساتھ آپ کے آس پاس کے لوگ،دوست اور فیملی بھی آپ سے خوش ہوں گے۔ 

 

 

About عظمیٰ عنبرین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *