Home / شمارہ اپریل 2017 / کورس کا نام: حمل سے پیدائش تک

کورس کا نام: حمل سے پیدائش تک

اسرا کورس کا تعارف

مختصر تعارف

    ماں  بننا  ایک بہت بڑی نعمت  اور عورت کے لیے  بڑے اعزاز کی بات ہے جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے نوازتے ہیں۔    ایک عورت کے لئے بچے کی پیدائش سے پہلے کا زمانہ ایک سخت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ وہ مختلف ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کورس  کا مقصد  خواتین کو  حمل کے دورانیہ سے متعلق تربیت  فراہم کرنا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے؟

  • حمل کے دوران قبض ایک عمومی شکایت ہوتی ہے اس کا تدارک کس طرح کیا جا سکتا ہے؟
  • حمل کے آخری ایام میں عام طور پر سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس کا علاج کس طرح ممکن ہے؟
  • دوران حمل مباشرت سے کب اجتناب کرنا چاہیئے؟
  • دودھ پلانا ماؤں کے لیے کس وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے؟
  • چھاتیوں میں سوجن اور درد کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیئے؟
  • حاملہ عورت کو کیا کھانا چاہیے ؟
  • حمل کی عمومی شکایات میں سے سینے کی جلن کی شکایت بھی ہےاس کے لیے بطور علاج کس قسم کی غذائیں مفید رہتی ہیں؟
  • متلی کی شکایت کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

اقتباس: اس پراگرام کے مقاصد ہیں:

  • حمل کے عمل کو آسان کرکے ماں کے سامنے پیش کرنا
  • حمل کے دوران ماں پر بیتنے والی ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی تبدیلیوں سے واقفیت حاصل کرنا
  • حمل کے دوران ماں کو درپیش مشکلات سے واقفیت حاصل کرنا
  • ان طریقوں سے واقفیت حاصل کرناجن پر عمل کرکے ماں حمل کی دشواریوں پر قابو پاسکتی ہے
  • دوران حمل ورزش اور خوراک کے حوالے سے گائیڈ لائینز دینا
  • حاملہ خواتین کو زچگی کی تیاری کے لیے گائیڈ کرنا
  • بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے طریقے جاننا

فیس: کوئی فیس نہیں

 کورس میں داخلے کے لیے وزٹ کیجیے

www.iisra.net

About رابعہ ریحان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *