Home / 2018 / ہمارا آج ہمارے ہاتھ میں ہے

ہمارا آج ہمارے ہاتھ میں ہے

تحریر:انعم نعیمہ

ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ہمیں دیا گیا وقت کا محدود سرمایہ ہمارے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے ۔ یونہی یہ سال بھی بیت گیا اور اللہ سے ملاقات کا وقت مزید قریب آگیا ، ہمیں اللہ سے ملنے سے پہلے پہلے خود کو اللہ  کی پسند کا بنانا ہوگا  تا کہ جس وقت ہم اللہ سے ملاقات کریں وہ ہم سے  خوش ہو جائے اور ہم اس سے  لیکن۔۔۔۔۔ صرف ہمارا آج ہمارے ہاتھ میں ہے   کل ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور آنے والے کل  کی کچھ خبر نہیں ،اس لیے اس آج کی اہمیت کو سمجھیں ،

درحقیقت جو لوگ اپنے حال کو بہتر بنا لیتے ہیں ان کو نہ ماضی پر پچھتانا  پڑتا ،ہے اور نہ ہی مستقبل میں رونا کیونکہ ہمارا حال اگلے لمحے   ہمارا ماضی بن جاتا ہے اور اسی طرح حال میں کی گئی محنت ہی مستقبل میں کام آتی ہےاس لیے صرف  اپنے حال کو بہتر بنائیں  ہمارا ماضی اور مستقبل خود بخود  بہتر ہو جائے گا۔ اس دنیا میں بھی  اور اگلی دنیا میں بھی ۔۔۔۔۔۔جلدی کیجیئے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا سارا وقت ،سارا سرمایہ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے اور صرف  یہ پچھتاوا ہمارے لبوں پر رہ جائے

اب تو کچھ بھی امید کا سہارا نہیں رہا

بیتا ہے جو وقت وہ اب ہمارا نہیں رہا

About انعم نعیمہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *